تازہ تر ین

کل نیا بجٹ ، موبائل فونز ، پرانی درآمدی گاڑیاں ، ٹائر ، فرنس آئل سمیت 400 اشیاءپر ڈیوٹی میں اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی+آن لائن)وفاقی کابینہ نے بجٹ میں ترمیم کےلئے خصوصی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں منظوری کے بعد فنانس بل اور بجٹ میں ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی، (ن) لیگ کی حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس میں دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ میں ترمیم کےلئے وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، منظوری کے بعد فنانس بل اور بجٹ میں ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی، کابینہ کا اجلاس آج صبح بلایا جائے گا، ترقیاتی بجٹ اور جاری اخراجات میں چار سو ارب روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔ بجلی پر سبسڈی پر بھی نظرثانی کرنے کی تجویز دی جائے گی۔جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی چار سو ارب روپے کی کٹوتی کا امکان ہے۔آن لائن کے مطابق ایک ہزار سے زائد اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ 150 پرتعیش اشیاءپر ڈیوٹی لگے گی، پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا جا ئیگا موبائل فون پر ٹیکس 12.5فی صد سے بڑھا کر 17.5کرنے کا امکان ہے بسوں کے ٹائروں پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا فرنس آئل پر بھی ٹیکس ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائیگا۔ آٹے کی برآمد پر ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ جبکہ سالانہ آٹھ لاکھ روپے تک کمانے والے افراد بھی اب ٹیکس ادا کریں اس سے قبل گزشتہ حکومت نے 12 لاکھ روپے کمانے والے افراد کیلئے ٹیکس کی چھوٹ دی تھی ذرائع کے مطابق حکومت ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب روپے کی کمی کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایف بی آر میں متعدد اقدامات سے 400 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالیاتی بل میں ترامیم کا مقصد بجٹ اور تجارتی خسارہ کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے فنانس بل میں تجاویز پیش کرےگی جبکہ تمام درآمدی اشیا پر ایک فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی تجویز دی جائے گی جس سے حکومت کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ 14 ستمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسی سلسلے میں طلب کیا گیا ہے، حکومت اس اجلاس کے دوران ہی فنانس بل اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بجٹ ترامیم کی منظوری کا امکان ہے جبکہ حکومت تجارتی خسارہ میں بھی کمی لانا چاہتی ہے اس وقت ملک کا تجارتی خسارہ 38.5بلین ڈالر ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے سبسڈی کی مد میں عوام دیئے گئے ریلیف کو بھی 540ارب روپے سے کم کرکے 100ارب روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain