تازہ تر ین

کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج لندن کل جاتی امراءمیں ادا کی جائیگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پے رول پر رہائی میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے تینوں کی 5روز کے لیے رہائی کی درخواست کی تھی کیونکہ میت لندن سے واپس لانے اور تدفین میں کم از کم تین دن لگیں گے تاہم پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تینوں قیدیوں کو 12 گھنٹے کے لیے رہائی کی اجازت دی تھی ۔ تینوں شخصیات اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی پے رول پر رہائی میں مزید تین دن اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی گئی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کلثوم نواز کی میت پاکستان آنے میں کسی تاخیر پر پے رول میں مزید اضافہ کردیا جائے گا ۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج جمعرات کو سینٹرل ماسک ریجنٹ پارک میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق لندن مےں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی ادائےگی کے بعد میت کو پاکستان روانگی کے کئے سیدھا ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت پاکستان لانے کیلئے لندن روانہ ہو چکے ہیں- بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14ستمبر بروز جمعہ شام 5بجے شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں ادا کی جائے گی، ترجمان ن لیگ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا مغرب جاتی امرا میں ہوگی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان سے بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔ تعزیت کیلئے جاتی امرا آنے والوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں۔ نریندر مودی نے لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں لکھا کہ بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے تعزیت کے لیے لیگی رہنماﺅں کی جاتی امرا ءآمد کا سلسلہ جاری ہے۔نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جاتی امراء میں موجود ہیں،جنہیں گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد پیرول پر رہا کر کے بذریعہ جہاز اسلام آباد سے لاہور اور پھر جاتی امراء منتقل کیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر 12 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے، رہائی کی مدت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔اڈیالہ جیل سے جاتی امراء تک کے سفر کا دورانیہ پیرول کے وقت میں شامل نہیں ہے، پیرول پر رہائی کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امراء تک محدود رہیں گے۔ذرائع کے مطابق تعزیت کیلئے آنے والوں میں سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر ڈاکٹرغوث نیازی ‘ میاں عمران نذیر اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر جاتی امراء کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain