کراچی (ویب ڈیسک)دنیا کے تیز ترین انسان ہونے کا لقب رکھنے والے سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو جیت کے لیے کشش ثقل کی بھی ضرورت نہیں اور انہوں نے خلائ میں بھی اپنے حریفوں کو مات دے ڈالی۔یوسین بولٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک خلائی جہاز میں ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس ریس میں فتح یوسین بولٹ کو ہی حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ یوسین بولٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 58 سیکنڈز میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔جمیکا سے تعلق رکھنے والے اس ایتھلیٹ نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس اور 2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔ریو اولمپکس 2016ئ یوسین بولٹ کے کیریئر کا ا?خری ایونٹ تھا، جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔




































