Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
    • گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
    • راولپنڈی:بینظیر بھٹو ہسپتال میں دو بچے دوران زچگی جاں بحق
    • گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
    • ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
    • لاڑکانہ:مہنگائی کے ہاتھوں تنگ مسافر خطرناک طریقے سے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہیں۔
    • مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن
    • سیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی آج ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلبی
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے  صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • نیا سمارٹ فون متعارف، فزیکل سوئچ سے کیمرہ اور مائیکروفون بند کرنیکی سہولت
    • پاکستانی سفارتخانے کی باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، ادبی ورثے کی نمائش
    • سانگھڑ’ بس اور کار کا تصادم، بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    • جرمنی میں پہاڑی پر واقع ہٹلر کے زیر استعمال تاریخی خفیہ عمارت عقاب کا گھونسلا نذر آتش
    • ایل پی جی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاہور عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیورز ٹھوکر مین روڈ پر احتجاج کررہے ہیں ۔
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
    • پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
    • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرکٹ پر حکمرانی کی ایشیائی جنگ آج سے چھڑے گی

    By Daily Khabrainستمبر 15, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دبئی (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء(آج) ہفتہ سے دبئی میں شروع ہوگا،دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکااوربنگلہ دیش آمنے سامنے ہونگے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر04:30پرشروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کل ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایشیا کپ کےلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی منیجر ہیں، آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ ون ڈے طرزپر 2014ءمیں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی جیتی تھی تب آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز تھے۔ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ ایونٹ جیت کر ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراﺅنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کےلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے جبکہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کےلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا ہے اور میچ کے لئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کی گئیں‘ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018ءمیں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کو اب تک سب سے زیادہ 6 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے ‘ بلوشرٹس نے 1984ئ‘ 1988ء‘ 1990-91ء‘ 1995ئ‘ 2010ءاور 2016ءمیں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ‘ سری لنکا 5 بار 1966ء‘1997ء‘ 2004ء2006ءاور 2014ءمیں ایشیائی چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے 2000ءاور 2012ءمیں ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور: پاکستانی بلے باز شاداب خان سنچری بنانے کے بعد شائقین کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔

      سہ ملکی سیریز شاداب ڈٹ گئے انگلینڈ کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین لی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

      سہ ملکی سیریز: شاداب خان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.