تازہ تر ین

یوروگوئن گول کیپر لوکیرو الواریز کو نسل پرست گالی دینے پر سزا

بگوٹا( آن لائن ) یوراگوئے کے گول کیپر لوکیرو الواریز نسل پرست گالی کی وجہ سے سزا پانے والے کولمیبا کی فٹبال تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے، ریونیگرو کے کیپر پر پیر کو ریونیگرو کے 1-0سے فتح پانے والے میچ کے دوران ونس کالڈس کے کوچ ہیوبرتھ بوڈھیرٹ کے خلاف نسل پرستانہ امتیازی زبان استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔الواریز پر 8میچوں کی پابندی اور 31ملین پیسو (10250ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔۔33سالہ کھلاڑی نے نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے کا الزام مسترد کردیا ہے لیکن انہوں نے بوڈھیرٹ سے بدتمیزی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔”میں نے ان سے بدتمیزی کی ہے ،بے شک، یہ میدان پر عام سے بات ہے ،“ یہ بات الواریز نے بلوریڈیوں کو بتائی انہوں نے کہا لیکن میں نے انہیں کالا نہیں کہا ہے۔بوڈھیرٹ پر بھی الواریز کے خلاف سخت اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے پر 2میچوں کیلئے معطلی اور صرف 500,000 پیسو (172ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain