تازہ تر ین

ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے پہلے میں میں بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور بنگال ٹائیگرز کی 2 وکٹیں گر چکی ہیں۔ایشیا کپ کا میلہ دبئی میں سج گیا ہے۔ پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے پہلے ہی اوور میں بنگلہ دیش کے دو کھلاڑیوں لٹن داس اور شکیب الحسن کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا۔ بنگلہ دیش کی دونوں وکٹیں صرف ایک رن پر گر گئیں۔بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کررہے ہیں اور سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ جب کہ گروپ بی بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ پاکستانی ٹیم کل اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا ۔ فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain