تازہ تر ین

کلف ڈیکن نے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل تحفہ دے دیا

دبئی (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن نے قومی کرکٹرزکوسبزرنگ کے رسٹ بینڈکاتحفہ دے دیا جس پر چیمپئن شپ مائنڈ سیٹ کے الفاظ درج ہیں۔فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کی جانب سے دیئے گئے تحفے پر تاثرات دیتے ہوئے قومی فاسٹ بالر حسن علی کا کہنا تھا کہ کلف ڈیکن یہ بینڈخصوصی طورپرجنوبی افریقہ سے بنواکرلائے ہیں،بینڈ یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم چیمپئن ہیں۔شان مسعود بولے برے وقت میں خود کو حوصلہ دینے کے لئے یہ ہمارا کوڈ ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ تحفہ ٹریننگ کے دوران دیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کا تحفہ قومی کرکٹرز چیمپئن شپ مائنڈسیٹ بینڈپہن کرایشیاکپ میں شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain