لاہور(سی پی پی)دبئی میں منعقدہ ایشیا کرکٹ کپ کے لیے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے منفرد اسٹائل اپنائے ہیں، جن میں کرکٹر شعیب ملک بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی اس نئی لک کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردیا اور اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو بھی سرپرائز دیا۔شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے اسٹائل کو دلچسپ انداز سے ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا، بیگم جو بولے وہی درست ہے!’ویڈیو میں اپنے اس اسٹائل کو انہوں نے ثانیہ مرزا کے نام کیا اور ساتھ ہی پیار کا اظہار بھی کیا جسے انہوں نے آنے والے ننھے مہمان کے لیے سرپرائز قرار دیا۔ ثانیہ مرزا نے بھی یہ ویڈیو ری ٹویٹ کی اور لکھا، نئی لک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہم بھی آپ کے واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔





































