لاہور(نیوزایجنسیاں) فیڈریشن حکام کی طرف سے عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد برطرف ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے سیکرٹری شہباز سینئر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔میڈیاکے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بڑوں کی لڑائی طول پکڑ گئی ہے اور فیڈریشن حکام کی طرف سے عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد برطرف ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے سیکرٹری شہباز سینئر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔نوید عالم کا کہنا ہے کہ وہ پی ایچ ایف کے ہاس کے ممبر ہیں اور انہوں نے سیکر ٹری پی ایچ ایف کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں انہیں 55 فیصد سے بھی زائد ہاﺅس ممبران کا اعتماد حاصل ہوچکا ہے، لہذا وہ اور ملک بھر میں ہاکی سے منسلک ان کے ہم خیال دوست اب سیکرٹری پی ایچ ایف کے خلاف عدم اعتماد لانے جا رہے ہیں، اب ہاکی کے معاملات ہاکی والے اپنے ہاتھ میں لے کر کرپٹ مافیا کا صفایا کریں گے۔سابق اولیمپئن نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے پی ایچ ایف کا ہاس کے اجلاس کے لئے تاریخ اور مقام کا اعلان کریں گے۔، آج اگر پی ایچ ایف کا دیوالیہ نکل چکا ہے تو اس کے ذمہ دار صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری پی ایچ ایف خود ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کی گرانٹ دوستوں کو نوازنے پر لگادی۔یہی وجہ ہے کہ آج نہ کوئی ہاکی کو سپانسر کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی حکومت اسے ایک پیسہ بھی دینے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تین سال سے صدر اور سیکر ٹری کے سامنے رو رہا ہوں کہ خدارا دوستوں کو مالامال کرنے کی پالیسی کو چھوڑ دیں مگر انہوں نے میری ایک بات نہیں سنی، اور جب میں نے ملک بھر سے سیکر ٹری پی ایچ ایف کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات پر بطور چئیرمین ڈسپلنری کمیٹی انکوائری کی اور انہیں بتایا کہ وہ گلٹی پائے گئے تو انہوں نے مجھے ہی راستہ سے ہٹادیا ۔
بریکنگ نیوز
- لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
- الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
- اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
- پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
- سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
- قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
- خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
- یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
- پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
- ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
- آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
- عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
- پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
- آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
- یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
- عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
- افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
- پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
