تازہ تر ین

رونالڈو کی رپورٹرکے پیچھے مزاحیہ حرکتیں براہ راست نشر

روم (بی این پی )اٹلی کے فٹبال کلب جیوونٹس کے ٹریننگ سیشن کے دوران کرسٹیانورونالڈو لائیو کوریج کرنیوالے ٹی وی رپورٹر کے پیچھے مزاحیہ حرکتیں کر کے اوررپورٹرکی نقل اتارکر خود خبروں کی زینت بن گئے۔ مقامی چینل کا ایک رپورٹر جیوونٹس کے ٹریننگ سیشن پر لائیو رپورٹنگ کررہاتھا کہ کرسٹیانورونالڈو اس کے پیچھے آکر کھڑے ہوکر اس کی نقلیں اتارنے اور مزاحیہ حرکتیں کرنے لگے ،رونالڈو کی ان حرکتوں پر ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے جبکہ ٹی وی پر لائیوٹیلی کاسٹ ہونے سے ناظرین محظوظ ہوتے رہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain