Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈکیتی چوری کی وارداتیں شہری نقدی موبائل فون گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے محروم
    • ستھرا پنجاب ٹیمیں گھر کی دہلیز پر صفائی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم
    • غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، بیان قلمبند، میڈیکل رپورٹ جاری
    • پی ٹی آئی کے مطالبات جائز گورنر راج حکومت کے گلے پڑ جائے گا حافظ نعیم الرحمان
    • پی ٹی آئی احتجاج میں اشتعال انگیزی’مزید 2 افراد گرفتار
    • پنجاب میں فلو کیسز میں اضافہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین ندارد
    • کورونا کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
    • پاکستان کو جدید ریل رابطوں’ نئے تجارتی راستوں سے جوڑنا چاہتے ہیں: احسن اقبال
    • لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس منسوخ ،مسافروں کو پاک بزنس ،کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا
    • شالیمار میں بیوہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ ، ملزم گرفتار
    • پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی علمی کانفرنس
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 30روپے کلو اضافہ
    • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا اعلان محض سیاسی دکھاوا تھا:اختیار ولی خان
    • بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں’ ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
    • باگڑیاں: 365 کنال وقف اراضی پر قبضہ برسوں گزرنے پر بھی ختم نہ ہوسکا
    • خصوصی بچوں کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    • قبضہ مافیا کی فہرست نیب کو دی ہے جلد کارروائی ہوگی:مینجر اوقاف
    • پنجاب پولیس فنڈز کی کمی کے باعث مختلیف انتظامی و ترقییاتی امور متاثر ہونےلگے
    • جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع کردی گئی
    • ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیا کپ: کون کتنے پانی میں ہے؟

    By Daily Khabrainستمبر 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ کا 14 واں ایڈیشن پورے زور و شور کے ساتھ دبئی کی سفاک گرمی میں شروع ہوچکا ہے، خطے کا سیاست زدہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ عرصہ دراز بعد ان ساحلوں پر واپس آپہنچا ہے جہاں 34 برس پہلے ایک عرب تاجر عبدالرحمن بخاطر نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔ اس وقت دلی کے ایک گمنام کرکٹر سریندر کھنہ نے بھارت کو چمپئن بنوایا تھا، رواں مقابلوں کی خاص بات بھی بھارتی ٹیم کا مدتوں بعد متحدہ عرب امارات آکر کھیلنا ہے۔ایشیا کپ 2018 میں شریک 6 ممالک میں کسی کو ہاٹ فیورٹ کا ٹیگ نہیں لگ سکا تاہم سرفراز احمد کی پاکستانی ٹیم کو گزشتہ 2 برس میں جس طرح خلیجی آب و ہوا اور پچز راس آئی ہیں اس بنا پر گرین شرٹس کو حریفوں پر معمولی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم پچھلے 24 ماہ میں ایک روزہ میچوں میں امارات میں ناقابل شکست ہے، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کا شیخ زید اسٹڈیم پاکستان کا منہ بولا ہوم گراو¿نڈ کہلاتا ہے۔ ان وینیوز پر بابراعظم صرف 12 میچوں میں پانچ سینچریاں اسکور کرچکے ہیں لیکن پاکستانی بیٹنگ کی اصل چنگاری فخر زمان ثابت ہوئے جو اوول کے بعد بلاوایو تک شعلہ بن کر بھڑکے ہیں۔مختصر عرصہ میں فہیم اشرف اور شاداب خان کے آل راو¿نڈر بن کر ابھرنے سے پاکستانی ٹیم پہلے سے کہیں زیادہ متوازن ہوگئی ہے۔پہلے مرحلے میں پاکستان کا پیس اٹیک محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہوگا، چھٹے بولر کا کام شعیب ملک سے لیا جائے گا اس طرح کپتان سرفراز احمد دبئی اور ابوظہبی میں اسپن اور ریورس سوئنگ کے ضروری ہتھیاروں سے مکمل لیس ہیں۔پاکستانیوں کو کلدیپ یادو جسیے غیر روایتی چائنا میں گوگلی بولر سے نمٹنا آسان نہ ہوگا لیکن مکی آرتھر کے لیے حوصلہ افزا پہلو یہ ہے کہ گزشتہ برس اسی طرز کے سری لنکن اسپنر لکشن سندکن ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 36 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔بھارتی ٹیم پہلی بار دبئی کھیلنے آئی ہے اور عالمی نمبر 1 بیٹسمین ویرات کوہلی انگلینڈ سے طویل ٹیسٹ سیریز کے بعد آرام پر ہیں۔ کوہلی کی غیرموجودگی میں کپتانی کی کمی تو روہت شرما اپنے ممبئی انڈیںز کے تجربے سے بخوبی پوری کرسکتے ہیں لیکن مڈل آرڈر میں کون کہاں کھیلے گا یہ ان کا بڑا درد سر ہے۔ دورہ انگلینڈ کی وجہ سے بھارتی ٹیم ٹکڑوں میں دبئی پہنچ رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں جو 9 کھلاڑی پہنچے ان میں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی شامل تھے جن کی بیٹنگ پر انگلیںڈ میں بہت سی انگلیاں اٹھی تھیں۔ خیال ہے کہ ایشیا کپ کے میچز میں دھونی نمبر 4 پر کھیلتے دکھائی دیں گے۔ ماضی کے برعکس بھارتی ٹیم کی قوت ان کی بولنگ میں نظر آتی ہے، آئی سی سی عالمی رینکنگ میں اس وقت 3 بھارتی بولرز جسپریت بھمرا، کلدیپ یادو اور یزوندر چہل اس وقت ٹاپ ٹین میں شامل ہیں اور انہی کا کردار ایشیا کپ میں بھی کلیدی ہوگا۔ پاکستان اور بھارت 18 برس بعد خلیج میں کسی ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں 28 ستمبر کو شبینہ فائنل کھیل سکتی ہیں۔ اس صورت میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت پہلی بار تین میچوں میں مد مدقابل آئیں گے۔ایشیائی چمپئن رہنے والی سری لنکا کی ون ڈے ٹیم برے دور سے گزر رہی ہے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری دو میچ جیتنے کے بعد آئی لینڈرز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چندی مل اور اوپنر گونا تھلاکا کے عین وقت پر ان فٹ ہونے سے کپتان اینجلیو میتھیوز پر دباو¿ بڑھا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم جس میں پہلے ہی شکیب الحسن زخمی انگلی کے ساتھ کھیل رہے ہیں، تمیم اقبال کی زخمی ہونے کا دھچکا شاید ہی سہہ سکے جب کہ پاکستان کی طرح افغانستان کو بھی امارات میں مسلسل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ افغان اسپنرز اس ٹیم کو سپر 4 تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا

      AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

      بھارت بارش کے باعث افغانستان سے میچ منسوخ ہونے پر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.