تازہ تر ین

مالنگا نے ون ڈے میں ڈینئل ویٹوری کی وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

دبئی(آئی این پی)سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق کیوی باﺅلر ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 12ویں باﺅلر بن گئے ہیں۔، انہوں نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی میچ میں 4 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، اس کے ساتھ مالنگا اور ویٹوری کی وکٹوں کی تعداد برابر ہو گئی، دونوں نے 305 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain