تازہ تر ین

ایشیا کرکٹ کپ، سری لنکا اور افغانستان آج مد مقابل ہونگے

ابوظہبی(آئی این پی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکن ٹیم کو اہم میچ میں(آج)پیر کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا، شکست کی صورت میں سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں ایشیا کپ ٹائٹل کے حصول کیلئے ٹیموں کے درمیان جنگ شروع ہو چکی ہے، سری لنکن ٹیم کو ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ آج پیر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، پہلے میچ میں شکست کے بعد افغانستان کے خلاف میچ سری لنکن ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اسے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں آئی لینڈرز ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain