تازہ تر ین

ایشیا کپ کوہلی کے بغیر انڈیا کو کھیلنا مہنگا پڑے گا ؟

دبئی(ویب ڈیسک )دبئی میں ایشیا کپ جاری ہے جس میں چھ ٹیموں کے بہترین کھلاڑی آپس میں ٹکرا رہے ہیں تاہم بھارت نے اس اہم ترین ٹورنامنٹ میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا ہے جس پر دنیا بھر میں کافی تنقید کی جا رہی ہے اور اب ایشین کرکٹ کونسل بھی میدان میں آگیا ہے۔ایشیا کپ 2018 کے براڈ کاسٹرز نے ویرات کوہلی کے نہ کھیلنے پر ایشین کرکٹ کونسل کو احتجاجی خط تحریر کیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے ڈیو لپمنٹ منیجر پریرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کوہلی کے نہ کھیلنے سے ہمیں مالی خسارہ ہوسکتا ہے،ہمیں بتایا گیا تھا کہ پندرہ روزہ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے،کوہلی کا شرکت نہ کرنا ہمارے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ان کی عدم موجودگی سے ٹورنامنٹ کی آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے۔تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو کھرا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اے سی سی یا براڈ کاسٹر کسی قومی ٹیم کی سلیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain