تازہ تر ین

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے بھارت کو 174 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس جیت کر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو انجریز کا سامنا ہے تاہم بنگلہ دیش کو کم سکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں ہیں اور گزشتہ روز کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔دوسری جانب ابوظہبی میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔افغانی ٹیم میں ا یک جبکہ پاکستا ن نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain