تازہ تر ین

بھارتی بولنگ کے آگے بنگالی شیر 173رنز پر ڈھیر

دبئی (ٹرینڈی ایڈ یٹررپورٹ) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میں بنگلادیش کی بیٹنگ لائن بھارتی بولنگ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دبئی اسٹیڈیم میں ہورہے میچ میں بھارتی کپتان روہیت شرما نے ٹاس جیت کر مشرفی مرتضی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بنگلادیش کی طرف سے لیٹن داس اور ناظم الحسین نے اننگز کا آغاز کیا،بنگال ٹائیگر کو پہلا نقصان 15 کے اسکور پر ہوا جب1 چوکے کی مدد سے 7 رنز بنانے والے لیٹن داس کو بھونیشور کمار نے جادیو کی مدد سے قابو کرلیا ۔ بنگلادیش کو دوسرا نقصان ایک رنز کے اضافے کے بعد یعنی16 رنز پر اٹھانا پڑا ،7 ہی رنز بنانے والے دوسرے اوپنر ناظم الحسین کو جسپریت بمبرا نے پویلین کی راہ دکھائی۔ تیسری وکٹ پر شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے تھوڑی سی مزاحمت کی ،تاہم بھارت نے 42 کے اسکور پر 3چوکوں کی مدد سے 17 رنزبنانے والے شکیب الحسن کو میدان بدر کردیا ، ان کی وکٹ رویندراجدیجا کے حصے میں آئی۔ روہیت شرما الیون کو چوتھی وکٹ کےلئے 60 کے اسکور تک انتظار کرنا پڑا، محمد متھون 6 رنز بناکر رویندراجدیجا کا دوسرا شکار بن گئے،65 کے اسکور پر بنگلادیش کی پانچویں اور انتہائی وکٹ بھی گر گئی، مشفق الرحیم 21 رنز جدیجا کے تیسرے شکار بن گئے۔ بنگلادیش کی چھٹی وکٹ 101 کے اسکور پر گری ،بھونیشور کمار نے 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنانے والے محمود اللہ کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا، اسی اسکور پر اگلے اوور میں جدیجا نے مصدق حسین کو اپنا چوتھا شکار بنایا، بنگلادیشی بیٹسمین 12 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔ کپتان مشرفی مرتضی آﺅٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے ،انہوں نے مہدی حسین کے ہمراہ 66 رنز کی شراکت قائم کی ،2چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے والے بنگلادیشی کپتان کی وکٹ بھونیشور کمار کے حصے میں آئی۔ 48 ویں اوور میں169 کے اسکور پر بنگلادیشی اننگز کے ٹاپ اسکور مہدی حسین کو جسپریت بمبرا نے پویلین کی راہ دکھائی ، 50گیندوں پر 42 رنز بنانے والے بیٹسمین نے اپنی اننگز کے دوران 2 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے۔ 50 ویں اوور کی پہلی گیند پر جسپریت بہمرا نے مستفیض الرحیم 3 رنز کو شیکھردھون کی مدد سے قابو کیا اور میچ میں تیسری وکٹ اپنے نام کی۔ بھارت کی طرف رویندرا جدیجا 4، بھونیشور کمار اور جسپریت بہمرا نے 3،3 بنگلادیشی کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain