تازہ تر ین

ایشیا کپ: پاکستان کی بیٹنگ سست روی سے جاری،تین کھلاڑی آو¿ٹ

دبئی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی بیٹنگ سست روی کا شکار ہے جبکہ اوپنر امام الحق آو¿ٹ بھی ہوچکے ہیں۔پاکستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عثمان شنواری کی جگہ پر شاداب خان اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یہ میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور اس میچ میں فتح ہی پاکستان کے لیے فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ایونٹ کا پہلا میچ بھارت کے نام رہا تھا اور اس نے 8 وکٹوں سے باا?سانی پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔پاکستان ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں اتر رہی ہے اور کپتان سرفراز احمد ٹیم کی فتح کے لیے پ±ر امید ہیں۔پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان) فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، شعیب ملک، ا?صف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، شاہین شاہ ا?فریدی اور حسن علی شامل ہیں۔بھارتی ٹیم کپتان روہیت شرما، شیکھر دھوان، مہیندر سنگھ دھونی، امباتی رائیڈو، دنیش کارتھک، رویندرا جادیجہ، کیدار جادھو، یزویندا چاہل، کلدیپ یادیو، بھوونیشور کمار، اور جسپریت بمرا پر مشتمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain