لاہور)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کیس میں ملازم طلب کئے گئے لیکن مالکان کو نہیں ،عوامی تحریک لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرے گی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مظلوموں کو انصاف دلانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سابق وزراءکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2018/05/tahir.jpg)