جان بولٹن: ’ایران نے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا تو بھاری قیمت چکانی ہوگی‘

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی شہریوں یا اتحادیوں کو کوئی تقصان پہنچایا تو تہران کو ’بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔‘یہ بیان صدر ٹرمپ کے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے محض گھنٹوں بعد جاری کیا گیا جس میں امریکی صدر نے ایران پر مشرقِ وسطیٰ میں افراتفری، موت اور تباہی کا بیج بونے کا الزام عائد کیا ہے۔جان بولٹن، جو اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سفیر بھی رہے ہیں، نے نیو یارک میں ایک ایران-مخالف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ’تہران کے ملا‘ اپنا ’خونی راج‘ جاری رکھیں گے تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ ہمارے اتحادیوں یا ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچائیں گے تو آپ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔‘ایرانی صدر حسن روحانی نے جواباً اپنے خطاب میں ٹرمپ انتظامیہ پر ایران کے لیے اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے پر تنقید کی اور امریکہ سے ایک بار پھر مذاکرات کی طرف آنے کو کہا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دھمکیاں اور ان کے بقول ’غیر منصفانہ پابندیاں ختم کر کے مذاکرات شروع کیے جانے چاہیئں۔ ان کے بقول کسی بھی قوم کو زبردستی مذاکرات میں نہیں لایا جا سکتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کا دفاع کیا۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان کی انتظامیہ نے اب تک ماضی کی کسی بھی امریکی انتظامیہ کی نسبت زیادہ کام مکمل کیے ہیں۔ان کے ان الفاظ پر اجلاس کے شرکا ہنسنے لگے جس پر جواباً ہنستے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسے ردِ عمل کی توقع نہیں کی تھی۔‘امریکی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’اقوامِ متحدہ پہلے سے زیادہ مضبوط، امیر اور محفوظ ہے۔‘انھوں نے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور چین کے ساتھ تجارتی سختی کا بھی دفاع کیا۔ان کا ایک مرکزی تصور یہ بھی تھا کہ امریکہ کو دنیا میں اپنے راستے پر چلنے کا حق ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا ’امریکہ آپ و نہیں بتائے گا کہ آپ کیسے رہیں، کام کریں یا عبادت کریں۔ ہم صرف بدلے میں یہ چاہیے ہیں کہ آپ ہمارے استحکام کا احترام کریں۔‘
ٹرمپ نے ایران کے بارے میں کیا کہا؟
امریکی صدر کا کہنا تھا ’ایرانی رہنماﺅں نے افراتفری، موت اور تباہی کا بیج بویا۔‘ان کا مزید کہنا تھا اُنھوں نے اپنے ہمسائیوں کا احترام نہیں کیا نہ ہی قوموں کے استحکام کے حق کا۔ اس کے بجائے ایرانی رہنماﺅں نے قوموں کے ذرائع کو تباہ کر دیا اور مشرق وسطی اور اس سے بھی آگے تباہی جو پھیلا دیا۔ ’اگست میں امریکہ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرتے ہوئے اس کے خلاف پابندیاں بحالی کر دی تھیں۔نومبر میں امریکی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر ایران کی تیل کی برآمدات اور اس کی مرکزی بینک کے لیے زیادہ نقصان دہ ہوں گی۔

خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایران پر امریکی پابندیوں اور دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے میں عدم دلچسپی کے باعث خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔منگل کو 1121 جی ایم ٹی پر برینٹ کروڈ کی قیمت 61 سینٹ اضافے کے بعد 81.81 ڈالر فی بیرل سے 82.20 ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ نومبر 2014 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔تیل کی قیمتوں میں لگاتار پانچویں بار اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ایسا 2007 میں ہوا تھا جب فی بیرل قیمت 147.50 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔یو ایس کروڈ کی قیمت 30 سینٹ اضافے کے بعد 72.38 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ وسط جولائی کے بعد سے اس کی بلند ترین قیمت کے قریب ہے۔امریکہ چار نومبر سے پابندیوں کے ساتھ ایران کی تیل کی برآمدات کو نشانہ بنانے جا رہا ہے۔ واشنگٹن دنیا بھر میں حکومتوں اور کمپنیوں پر دباﺅ بڑھائے گا کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدیں۔فرینچ بینک بیااین پی پیریبس کے گلوبل کوموڈیٹی مارکیٹ سٹریٹیجی کے سربراہ ہیری چلنگیورین نے منگل کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا: ’ایران کی برآمدات میں خاصی کمی آئے گی اور پیداوار بڑھانے میں اوپیک کی عدم دلچسپی کے بعد مارکیٹ تیل کی سپلائی کے خلا کو پر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔‘منگل ہی کو میڈریڈ میں اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکندو نے کہا کہ ’اوپیک اور اس کے شراکت داروں جن میں روس بھی شامل ہے، کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک بحران سے دوسرے بحران میں نہ جانے کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کریں۔‘انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال تیل کی طلب 1.4 ملین بیرل فی یوم ہے اور آئندہ سال 2019 میں یہ طلب بڑھ کر 1.5 ملین بیرل فی یوم ہو جائے گی۔ ایجنسی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مارکیٹ محدود ہوتی جا رہی ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک اور روس سے تیل کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایرانی برآمدات میں ممکنہ کمی سے نمٹا جا سکے۔ ایران اوپیک میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔’اوپیک پلس‘ کہلائے جانے والے گروپ جس میں روس، اومان اور قزاقستان شامل ہیں کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ اضافے کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے اختتام ہفتہ پر ملاقات ہوئی، لیکن شرکا اس نتیجے پر پہنچے کے اس گروپ کو فی الحال جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عمان میں گھر میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے 10 افراد جاں بحق

مسقط(ویب ڈیسک) سلطنت عمان میں گھر میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔عمان کی پبلک اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولنس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شمالی صوبہ صحم کے علاقہ خورالحمام میں پیش آیا۔حکام کے مطابق تمام افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بہن بھائی اور والدین شامل ہیں جن کی عمریں ایک سال سے لیکر 49 سال کے درمیان ہیں۔اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولنس کے مطابق 2 بہن بھائی کالج میں ہونے محفوظ رہے جنہیں ٹیلی فون کال کر کے واقعے کی اطلاع دی گئی۔

برطانوی سکھ شاہی گارڈ منشیات کے ٹیسٹ میں فیل

لندن (ویب ڈیسک)اطلاعات کے مطابق برطانوی فوج کے کولڈ سٹریم گارڈز کی کلر پریڈ میں شامل ہونے والے پہلے سکھ فوجی کا کوکین کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔22 سالہ چرن پریت سنگھ کا تعلق لیسٹر سے ہے اور ان کے ونزر کی وکٹوریہ بیرکس میں ہونے والے کلاس اے ڈرگ ٹیسٹ میں منشیات کے استعمال کی بہت زیادہ مقدار سامنے آئی ہے۔برطانوی اخبار سن کے مطابق چرن سنگھ ان تین فوجیوں میں شامل ہیں جن کا منشیات کے استمعال کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال کرنے والے فوجیوں کو ہو سکتا ہے کہ فوج سے نکال دیا جائے۔برطانوی فوج کے شعبہ پرسنل سروسز کے سربراہ بریگیڈئیر کرسٹفور کولز کا کہنا ہے کہ’ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ اس وقت کولڈ سٹریم گارڈ کے متعدد فوجی مبینہ طور پر منشیات کے استعمال پر زیر تفتیش ہیں۔ اور منشیات کے استعمال میں پکڑے جانے والے فوجیوں کو نوکری سے نکالا جا سکتا ہے۔‘ابھی تک چرن پریت سنگھ کے علاوہ دیگر فوجیوں کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔جون میں پہلے سکھ فوجی تھے جو کولڈ سٹریم گارڈز کا کلر پریڈ میں حصہ بننے والے فوجیوں میں شامل ہوئے تھے اور اس وقت انھوں نے کہا کہ پہلی بار پگڑی پہن کر پریڈ میں حصہ لینا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انھوں نے اس وقت بتایا تھا کہ وہ اس پیش رفت کو تاریخ میں ایک نئی تبدیلی کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور ’امید کرتے ہیں کہ ان جیسے مزید لوگ، صرف سکھ ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔‘ملکہ برطانیہ کی سرکاری سالگرہ کے موقع پر کیپ سٹار تقریب میں شامل فوجیوں نے بیئر سکن جبکہ چرن پریت سنگھ نے کالی پگڑی پہنی تھی۔انھوں نے برطانوی فوج میں جنوری 2016 میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ بچپن میں انڈیا سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی سے اکتوبر تک 220 فوجیوں کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

نماز کیلئے مسجد کا ہونا ضروری نہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار

دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نماز کی ادائیگی کہیں بھی ہوسکتی ہے اور اس کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے‘۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو، ایک کی اکثریت سے 1994 کے اسمٰعیل فاروق کیس کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنایا۔بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے کو لارجر بینچ بھیجنے کی استدعا مسترد کردی جس سے عدالت کے لیے ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازع کا معاملہ سننا ا?سان ہوگیا۔جسٹس اشوک بھوشن نے بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا اور اپنی طرف سے اکثریتی فیصلہ دیا جبکہ جسٹس ایس عبدالنظیر نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔عدالت کے جج جسٹس اشوک بھوشن نے کہا کہ ’مسجد کے حصول کے لیے درخواست دائر کرنے والوں کا دعویٰ فاروقی کیس میں محدود تناظر میں تھا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسجد اسلامی تعلیمات کے لیے ضروری نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’موجودہ کیس کا فیصلہ اس کے اپنے حقائق پر کیا جائے گا اور اسمٰعیل فاروق فیصلے کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا‘۔دوسری جانب بینچ سے مخالفت کرتے ہوئے جسٹس نذیر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اسمٰعیل فاروق فیصلے پر مشکوک سوالات اٹھتے ہیں اور یہ فیصلہ بغیر کسی مشاہدے کے سامنے آیا یہ فیصلہ اصل ایودھیا تنازع کیس میں سرایت کرتا ہے‘۔واضح رہے کہ مسلمانون کی تنظیم نے خصوصی بینچ کے سامنے اعتراض کیا تھا کہ 1994 میں دیے گئے 5 رکنی بینچ کے فیصلے پر وسیع مشاہدے میں نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے بابری مسجد اور رام مندر کی زمین کے تنازع کیس پر اثر پڑے گا۔درخواست گزار محمد صدیقی کے قانونی نمائندے سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھاون نے عدالت میں کہا کہ ’ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ مشاہدہ کہ مسجد اسلامی تعلیمات کے لیے ضروری نہیں ہے کسی تحقیق یا مذہبی معاملات کو دیکھے بغیر دیا گیا۔ادھر این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازع کا کیس بغیر کسی تاخیر کے چل سکتا ہے۔بھارتی عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ایودھیا کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔خیال رہے کہ 1994 کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نماز کہیں بھی ادا کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے۔عدالت کا یہ فیصلہ حکومت کے لیے 16 ویں صدی کی بابری مسجد کی زمین حاصل کرنے کے لیے ایک واضح راستہ تھا۔بابری مسجد کی بات کی جائے تو 25 برس قبل 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو زمین بوس کردیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہونے والے فسادات میں 2 ہزار لوگ مارے گئے تھے۔مسلمانوں کا کہنا تھا کہ وہ دسمبر 1949 تک اس مسجد میں نماز پڑھتے تھے جبکہ کچھ بتوں کو مسجد میں رکھا گیا تھا، برطانوی حکمران نے 1859 میں تنازعات کو روکنے کے لیے عبادت کے لیے حصہ تیار کیا تھا جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے 1949 میں اس کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔تاہم بھارتی انتہا پسندوں کا ماننا تھا کہ یہ جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل لارجر بینچ کو بھیجنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’ تمام مذاہب، مساجد، مندر اور گرجا گھر برابر ہیں‘۔عدالت نے کہا کہ اگر ہم اس فیصلے کو دوبارہ دیکھیں گے تو اس سے ایودھیا تنازع کی سماعت میں تاخیر ہوسکتی ہے، اگرچہ اس کا براہ راست اس پر کوئی اثر نہیں ہے۔

امریکی الزامات بے بنیاد ، مسترد کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین پر وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کے الزامات چین نے مسترد کر دیئے۔ٹرمپ کی جانب سے چین پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ،جن کو مسترد کرتے ہیں۔ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ،نہ ہی کبھی کریں گے۔اس کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چین کے امریکی انتخابات میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ٹرمپ نےالزام لگایا تھا کہ ہماری تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے چین امریکی وسط مدتی انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی کوناکام کرنا چاہتا ہے۔

بیٹی کی پیدائش پر بھی بیٹے جیسی خوشی منائی جانی چاہیے، ثانیہ مرزا

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بیٹی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منانی چاہئے جیسے کہ بیٹے کے پیدائش پر منائی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے صنفی مساوات پر بات کرتے ہوئے کہا صنفی مساوات کسی ایک ملک، ریاست یا نسل کامسئلہ نہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ سرینا ولیمز جیسی نامور کھلاڑی بھی ا?ج مردوں کے مساوی معاوضے کے لیے لڑ رہی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں صنفی مساوات نہیں ہے۔ثانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے ان لوگوں کو دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی جو لڑکی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منائیں گے جیسے کہ لڑکے کی پیدائش پر اور اسی طرح ہم ایک ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جس میں سب برابر ہوں۔ثانیہ نے مزید کہا کہ صنفی مساوات کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ خواتین بھی وہی کام کرنے لگ جائیں جو مرد کرتے ہیں، یہ کوئی مقابلہ نہیں بلکہ صنفی مساوات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں کو زندگی میں یکساں عزت اور مواقع ملیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر اکتوبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

موبائل کی عادی خاتون کی قبر کا ’آئی فون‘ کتبہ

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں موبائل فون سےمحبت رکھنے والی ایک خاتون کی وفات کے بعد ان کے عزیزوں نے اس کی قبر کا کتبہ ہوبہو آئی فون جیسا بنایا ہے جس پر خاتون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔روس میں تیل کی دولت سے مالامال شہر اوفا میں ایک 25 سالہ خاتون ریٹا شامیوا کے انتقال کے بعد ان کی قبر پر آئی فون نما کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ کتبہ پانچ فت اونچا ہے اور سیاہ چمکدار بیسالٹ پتھر سے تراشا گیا ہے۔ ہوبہو آئی فون جیسے کتبے کی پشت پر کمپنی کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔کتبے کے سامنے کا حصہ عین آئی فون اسکرین جیسا بنایا گیا ہے جس پر ریٹا کی رنگین تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ خاتون دو سال قبل نامعلوم وجوہ کی بنا پر 25 سال کی عمر میں انتقال کردی گئی تھیں۔ اب ان کے والد ریس شامیو نے اپنی چہیتی بیٹی کی قبر پر یہ کتبہ نصب کیا ہے تاہم اس کے بارے میں کسی بات کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔یوزنوئے قبرستان میں موجود اس قبر کا کتبہ بقیہ تمام قبروں سے بلند نظر آتا ہے جس کی ایک طرف پتھر پر لکھا کیو آر کوڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی کتبہ سازوں نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے ڈیزائن نہیں کیا۔ تاہم روس میں طرح طرح کے ڈیزائن والے کتبے عام پائے جاتے ہیں۔دوسری جانب خود ریٹا کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن اتنا انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھومنے پھرنے کا بہت شوق تھا اور جرمنی سمیت پورے یورپ میں اس کےدوست تھے۔ واضح رہے کہ اس طرح کا کتبہ ایک ڈیزائنر پاویل کلیوک نے اشتہار کے طور پر بنایا تھا لیکن اس کے بعد انہیں اس کتبے کے بھی آرڈر ملنا شروع ہوگئے تھے۔

’میری تو فلاپ فلمیں بھی 100 کروڑ روپے کما لیتی ہیں‘

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی فلاپ فلمیں بھی باکس ا?فس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیتی ہیں۔52 سالہ سلمان خان بہت جلد فلم ’لویاتری‘ کے ساتھ اپنے بہنوئی کو بولی وڈ میں لانچ کرنے جارہے ہیں۔اس فلم میں سلمان کے بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ اداکارہ ورینا حسین کام کرتی نظر ا?ئیں گی۔فلم کی ریلیز سے قبل ہی سلمان خان پر اپنے بہنوئی کو لانچ کرنے کے باعث اقربائ پروری کا الزام عائد کردیا گیا۔اس کے بعد اداکار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آیوش اپنے ڈیبیو کے لیے طویل عرصے سے کافی محنت کررہے ہیں، اور اگر وہ انہیں لانچ نہیں کرتے تو کوئی اور بڑا پروڈیوسر انہیں ہندی سینما میں لانچ کردیتا۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ آیوش ایک سیاست دان کے بیٹے ہیں اور انہیں بولی وڈ میں لانچ کرنا اقربائ پروری نہیں، کیوں کہ ا?خر میں شائقین ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون بولی وڈ میں ا?گے بڑھے گا اور کون پیچھے رہ جائے گا۔یاد رہے کہ سلمان خان کی آخری ریلیز فلم ’ریس 3‘ بری طرح ناکام ہوئی، اس کے باوجود فلم نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے اتنا خوش قسمت رہا ہوں کہ میری فلاپ فلمیں بھی 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیتی ہیں، اس لیے میں نے ا?یوش اور ورینا سے کہا ہے کہ اگر ان کی فلم فلاپ بھی ثابت ہو تو وہ کم سے کم 160 کروڑ روپے کا بزنس تو کریں گی‘۔فلم رواں سال 5 اکتوبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

پاکستانی ماڈل ہاجرہ یامین کی ایسی ’ فحش ‘ تصویر منظر عام پر آ گئی کہ پاکستانیوں کے رنگ لال ہو گئے ، سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کی فلم انڈسٹری کے علاوہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری بھی آہستہ آہستہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مقبول ہوتی جارہی ہے اور پاکستان برانڈز کے ملبوسات بھی بیرون ملک لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان ، نومی انصاری ، شہلا چتور سمیت کئی دیگر افراد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جیسا کے ہم جانتے ہیں کہ بنگالی ڈیزائنرز ساڑھیوں کے نت نئے ڈیزائنز میں مہارت رکھتے ہیں اور بھارتی کئی قسم کے ملبوسات میں ، تاہم پاکستانی بھی اپنے کلچر کے مطابق آئے روز نت نئے ماڈرن ڈریسز متعارف کرواتے ہیں جن میں سندھی ، پختون ، پنجابی اور بلوچی کلچر کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ہاجرہ نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں انہوں نے انتہائی خوبصورت ’ بوہیمین ‘ ملبوسات زیب تن کی ہیں۔تاہم انہوں نے اس فوٹو شوٹ میں جو لباس پہنے ہیں وہ دراصل تھوڑے سے بولڈ بھی ہیں اور جب اداکارہ نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔