Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت
    • طوفان مایساک چین کے ہینان سے ٹکرا گیا، سفری خدمات معطل
    • ہماری خوشی کی دعا کریں” — عامر خان نے تیسری شادی اور تاریخ کا اعلان کر دیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 2026 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو سکتے ہیں، بہن کا دعویٰ
    • حکومت نے ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک سے خارج کر دیا
    • حکومت نے پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سروس شروع کر دی
    • برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا ایوی ایشن سیکیورٹی جائزہ مکمل کر لیا
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر

    By Daily Khabrainستمبر 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایران پر امریکی پابندیوں اور دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے میں عدم دلچسپی کے باعث خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔منگل کو 1121 جی ایم ٹی پر برینٹ کروڈ کی قیمت 61 سینٹ اضافے کے بعد 81.81 ڈالر فی بیرل سے 82.20 ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ نومبر 2014 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔تیل کی قیمتوں میں لگاتار پانچویں بار اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ایسا 2007 میں ہوا تھا جب فی بیرل قیمت 147.50 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔یو ایس کروڈ کی قیمت 30 سینٹ اضافے کے بعد 72.38 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ وسط جولائی کے بعد سے اس کی بلند ترین قیمت کے قریب ہے۔امریکہ چار نومبر سے پابندیوں کے ساتھ ایران کی تیل کی برآمدات کو نشانہ بنانے جا رہا ہے۔ واشنگٹن دنیا بھر میں حکومتوں اور کمپنیوں پر دباﺅ بڑھائے گا کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدیں۔فرینچ بینک بیااین پی پیریبس کے گلوبل کوموڈیٹی مارکیٹ سٹریٹیجی کے سربراہ ہیری چلنگیورین نے منگل کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا: ’ایران کی برآمدات میں خاصی کمی آئے گی اور پیداوار بڑھانے میں اوپیک کی عدم دلچسپی کے بعد مارکیٹ تیل کی سپلائی کے خلا کو پر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔‘منگل ہی کو میڈریڈ میں اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکندو نے کہا کہ ’اوپیک اور اس کے شراکت داروں جن میں روس بھی شامل ہے، کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک بحران سے دوسرے بحران میں نہ جانے کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کریں۔‘انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال تیل کی طلب 1.4 ملین بیرل فی یوم ہے اور آئندہ سال 2019 میں یہ طلب بڑھ کر 1.5 ملین بیرل فی یوم ہو جائے گی۔ ایجنسی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مارکیٹ محدود ہوتی جا رہی ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک اور روس سے تیل کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایرانی برآمدات میں ممکنہ کمی سے نمٹا جا سکے۔ ایران اوپیک میں تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔’اوپیک پلس‘ کہلائے جانے والے گروپ جس میں روس، اومان اور قزاقستان شامل ہیں کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ اضافے کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے اختتام ہفتہ پر ملاقات ہوئی، لیکن شرکا اس نتیجے پر پہنچے کے اس گروپ کو فی الحال جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز

      حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی

      وزیراعظم پاکستان،فیلڈ مارشل عاصم منیر، بلاول بھٹو کی ایت اللہ خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.