تازہ تر ین

شردھا کپور ڈینگی بخار کا شکار، شوٹنگز ملتوی

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ڈینگی بخار کی شکار ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور سائنا نہوال کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ا±نکی طبیعت خراب ہوئی جس پر ان کی شوٹنگز ملتوی کر دی گئیں.اداکارہ نے ہدایتکار امول گپتا کو اپنی بگڑتی طبیعت کے بارے میں اٰآگاہ کیا جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں معائنے کیلئے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کیلئے خون ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ آئی تو معلوم ہوا کہ شردھا کوڈینگی بخار ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر نے شردھا کپور کو مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا ۔
جس کی روشنی میں ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ کو کچھ روز کیلئے روک دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain