تازہ تر ین

ہنی شہزادی کی ”حسن تیرا جادو میرا “ میں شاندار پرفارمنس

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ ہنی شہزادی کے مرکزی کردار پر مشتمل تماثیل تھیٹر کا ڈرامہ ” حسن تیرا جادو میرا “پہلے ہی روز شائقین کو بھا گیا۔ ہنی شہزادی کیساتھ آئیٹم سانگ میں 10لڑکوں کی شاندار پرفارمنس ۔شائقین ہال میں کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر داد دیتے رہے۔کاسٹ میں اداکارنسیم وکی ‘ گلفام ‘ نمرین بٹ‘ حسنہ بھٹی ‘ وردہ ‘ مہک نور ،سخاوت ناز ،قیصر پیا‘ نگار چودھری‘طاہر انجم اور سلیم البیلا بھی شامل ہیں جن کی پرفارمنس شاندار رہی ۔ تماثیل تھیٹر کے چئیر مین قیصر ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامے کی کامیابی پراداکار ا‘ ڈائریکٹر‘پروڈیوسر بہت خوش ہیں ۔اداکارہ ہنی شہزادی نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ معیار کو مدنظر رکھا ہے۔اور اس وقت بھی میرے آئیٹم جیسا تمام سرکٹ میں نہیں نظر آئے گا ۔میں حاسد نہیں بلکہ محنت پر یقین رکھتی ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain