تازہ تر ین

ریلیز سے قبل دھوم مچانے والی فلم ’’لویاتری‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ”لویاتری“ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔بھارتی تجزیہ نگاروں نے فلم ”لویاتری“ کو ریلیز سے قبل ہٹ فلم قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی، تاہم فلم شائقین اور تجزیہ نگاروں کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی اور ریلیز کے پہلے روز صرف ایک کروڑ 8 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی ہے۔زی بزنس نیوز کے مطابق فلم بیرون ملک بھی اچھا تاثر نہ چھوڑ سکی اور نیوزی لینڈ میں صرف 5 لاکھ 50 ہزاراور آسٹریلیا میں ایک لاکھ 90 ہزار کا بزنس کرسکی ہے۔دوسری جانب ”لویاتری“ کے ساتھ ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ”وینم“ باکس آفس پر کمال دکھانے میں کامیاب رہی ہے اور ریلیز کے صرف دو دنوں میں 9 کروڑ 36 لاکھ کا بزنس کرکے باقی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ رومینٹک کامیڈی فلم ”لویاتری“ میں سلمان خان کے بہنوئی ا?یوش شرما اورنئی اداکارہ وارینہ حسین نے مرکزی کردارادا کیا ہے یہ دونوں کی پہلی فلم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain