تازہ تر ین

واسا نے پانی مہنگا کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) واسا نے بھی پینے کے صاف پانی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ گھریلو صارفین کیلئے صاف پانی کی قیمت میں 20فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور میں پانی کے کمرشل نرخوں میں 400 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی بچت کیلئے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کریں گے۔ کمرشل اداروں کے پانی کے ریٹس زیادہ بڑھائے گئے ہیں۔ گھریلو صارفین کے پانی کے بلوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے تمام کار سروس سٹیشنوں کم گہرائی سے پانی لیکر استعمال کریں۔ سروس سٹیشن پانی فلٹر کرکے دوبارہ استعمال کریں۔ پی ایچ اے نہری یا بارشوں کا پانی سٹور کرکے استعمال کریں۔ مساجد میں وضو کے پانی کو ری سائیکل کرکے پارکوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واسا صارفین کی سہولت کے پیش نظر اب دو مہینوں کی بجائے ایک مہینے کا بل بھیجا جائے گا۔ صارفین اس وقت ایک روپے میں پچاس گیلن کے حساب سے پانی کا بل ادا کر رہے ہیں۔ 280 پٹرول پمپس کے ساتھ سروس سٹیشن کے کنکشن بند کر دیئے گئے ہیں اور انہیں ماہ کیلئے مہلت دی گئی ہے کہ وہ سروس سٹیشن پر ری سائیکلنگ پلانٹ نصب کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain