تازہ تر ین

توہین رسالت کے جرم میں قید آسیہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد۔ (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزایافتہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا ئے موت کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل کر تے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ا س معاملے سے متعلق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کسی طرح کے تبصرے یا مباحثے نہیں کئے جائیں گے۔ پیرکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ننکانہ کے گاﺅں چندر کوٹ میں توہین رسالت کے جرم میں سزا یافتہ آسیہ بی بی کی جانب سے اپنی سزائے موت کے خلاف دائراپیل کی سماعت کی۔اس موقع پر آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک ، مدعی مقدمہ کے وکیل غلام مصطفیٰ چوہدری اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد زبیر عدالت میں پیش ہوئے، آسیہ بی بی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ واقعہ 14 جون 2009 ءکو رونما ہوا تھا جس کی ایف آئی آر پانچ دن کی تاخیر سے 19 جون 2009 ءو درج کرائی گئی تھی۔ایف آئی آر گاو¿ں کٹاں والا کے امام مسجد نے درج کرائی ، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ واقعہ سے متعلق پنچائیت بلانے کے معاملے پر گواہوں کے بیانات میں اختلاف ہے ، متضاد بیانات کا فائدہ بہر حال ملزمہ کو جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا فوجداری جرائم میں سزا کے لئے واضح ثبوت کا ہونا لازم ہے۔ صرف پانی کے جھگڑے پر اتنا بڑا الزام نہیں لگایا سکتا۔ جسٹس مظہرعالم میاں خیل کا کہنا تھا کہ تاخیر سے ایف آئی آر درج ہونے کی کیا وجہ ہے۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کاکہنا تھاکہ شکایت کنندگان واقعہ میں خود گواہ نہیں، امام مسجد کے بیانات میں تضاد بھی ریکارڈ پر ہے۔
سیکشن 295 سی کے تحت مقدمہ کی تفتیش ایس پی لیول کا افسر ہی کر سکتا ہے، وکیل آسیہ بی بی نے کہاکہ اصل تفتیش ایس ایچ او نے کی، جسے اختیار نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی آر کے مطابق قرآن پاک کی توہین نہیں کی گئی، عدالت نے تصویر کے دونوں رخ دیکھنے ہیں۔آسیہ بی بی کے وکیل کے بعد مدعی کے وکیل غلام مصطفی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آسیہ کی جانب سے اپیل 11 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain