تازہ تر ین

آئی جی پنجاب طاہر خان ایک ہی ماہ میں تبدیل ہوگئے ،نیا سربراہ کون بنا دیکھئے خبر

لاہور(ویب ڈیسک )حکومت پنجاب نے آئی جی محمد طاہر کو عہدے سے فارغ کر دیاہے اور ان کی جگہ نئی تعیناتی کر دی گئی ہے تاہم اب ان کو ہٹائے جانے کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون پر عدالتی فیصلہ آنے کے بعد طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اس کے بعد یہ خبر میڈیا میں آئی کہ عمران خان نے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تاہم آئی جی نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی بجائے انہیں دیگر عہدوں پر تعینات کر دیا اور احکامات کی تعمیل نہ کرنے پرپی ٹی آئی کی حکومت ان سے ناراض تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain