تازہ تر ین

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیخلاف خطرناک مہم ،کس خفیہ مقام سے صحافیوں کو ہدایت ملتی تھیں ؟جان کر سب دنگ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف میڈیا کی طرف سے منفی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حوالے سے میڈیا پر ایک مخصوص مہم جاری ہے۔اور اس مہم کے زریعے سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے جس شخص کا انتخاب کیا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔ور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا اچھا چناو¿ نہیں کر سکے۔جب کہ عثمان بزدار کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس منصب کے لیے موضوع نہیں ہیں۔سمیع ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے اس مہم کا حصہ پاکستان مسلم لیگ ن بھی ہے کیونکہ وہ تحریک انصاف کے حریف ہیں۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے اندر بھی بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے وہ عثمان بزدار کے خلاف ہیں۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ ڈیفنس میں ایک گھر ہے جہاں پر صحافیوں کو بلایا جاتا ہے اور انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ بس میڈیا پر صرف ایک چیز کو اٹھاتے رہیں کہ عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے لیے موضوع نہیں ہیں۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف بولنے کے لیے صحافیوں کو نواز جا رہا ہے اور پلاٹ بھی دیے جا رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ ہم آپ کو بہت پیسہ دیں گےبس آپ میڈیا پر یہ کہیں کہ عمران خان میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ پنجاب کے لیے ایک اچھے شخص کا انتخاب کر سکیں۔ خیال رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہے۔وقت آنے دیں آپ کو اندازہ ہو گا کہ عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain