تازہ تر ین

اسرائیل کا شام میں فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے روس کی جانب سے شام کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹم ( ایس 300) کی ترسیل کے باوجود فضائی حملے جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یایو نے روس کے وائس پریمئر میکزم ایکی موو کو بتایا کہ وہ شام میں دشمنوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھیں گے۔‘نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے شامی افواج کو ایس 300 میزائل سسٹم کی فراہمی کے باوجود اسرائیل شام میں موجود ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گا، جو اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شام میں روسی طیارے کے حادثے کے بعد سے روس کے اعلیٰ عہدیدار سے نیتن یاہو کی یہ پہلی ملاقات تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain