تازہ تر ین

گرین شرٹس کی نظریں وائٹ واش پر،کیویز سے تیسرا ٹی 20آج

دبئی (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (آج) اتوار کو دبئی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، گرین شرٹس نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں برتری دوگنی کی۔ مسلسل فتوحات کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑیوں نے تیسرا میچ جیت کر حریف ٹیم کو سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں، دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ فیصلہ کن برتری ملنے کے باعث آخری میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے نئے پلیئرزکو آزمائے جانے کا امکان ہے۔وقاص مقصود،عثمان شنواری اورحسین طلعت کو بھی موقع دیاجاسکتاہے۔پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کیویز کے خلاف ابتدائی دونوں میچزمیں کامیابی کو ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور کیویز کو آخری میچ میں بھی شکست دیکر مشن وائٹ واش مکمل کریگی۔کیویز ٹیم کے قائد کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ابتدائی دونوں میچز ٹف ہوئے مگر کامیابی نہیں ملی۔سیریزہاتھ سے نکل جانے کا افسوس ہے۔پاکستان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے خودکودنیاکی نمبرون ٹیم ثابت کرکے دکھایا۔آج کامیچ جیت کر اپنی ساکھ بچاناچاہتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain