Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کرکٹ میں پسند نا پسند کا کلچرموجود ہے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر عبدالرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں پسند نا پسند کا کلچر موجود ہے۔ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑی واجبی سی کارکردگی پر خوشامد اور پی سی بی سے قربت کے سبب قومی ٹیم کا حصہ بن جاتے ہیں۔سابق لیگ اسپنر نے مین آف دا میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے کوچز اور دیگر کے نام لینے سے متعلق سوال پر کہا کہ ایسا کھلاڑیوں کو مجبوری میں کرنا پڑتا ہے، ایوارڈ لینے سے پہلے کھلاڑی کو کہا جاتا ہے، کس کس کا نام لینا ہے، اگر کھلاڑی کسی کا نام لینا بھول جائے تو اس کے لئے مسئلے ہو جاتے ہیں۔عبدالرحمان نے کہا کہ بہترین کارکردگی پیش کرنے والا کھلاڑی اپنی پرفارمنس کے علاوہ 20 نام لینے پر ناچاہتے ہوئے بھی مجبور ہوجاتا ہے، میں کسی کے نام لینے کے خلاف نہیں، ضرور نام لیں لیکن ان لوگوں کا جو آپ کی رہنمائی کرتے ہیں۔سابق لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ سب چڑھتے سورج کی پجاری ہیں، جو کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوجاتا ہے، اس سے ٹیم والے کھلاڑی ویسے ہی ملنا پسند نہیں کرتے، کیوں کہ ٹیم کا کلچر انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا، وہ جہاں ہوتے ہیں، صرف وہاں کے لوگوں کے ساتھ ہی رہنا اور گفتگو کرنا ان کی مجبوری بن جاتا ہے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 38 سال کے عبدالرحمان نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچز بڑے ڈیمانڈنگ ہوتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی ان کی مرضی سے چلیں، حتٰی کہ وہ اس بات سے بھی ناخوش ہوتے ہیں کہ جن کھلاڑیوں کو وہ پسند نہیں کرتے ان سے بات بھی نہ کی جائے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کھلاڑیوں کی آزادی نہیں چھیننا چاہیے، یہ کھلاڑی کا حق ہونا چاہیے کہ وہ کس سے ملتا ہے، کس کے ساتھ کھانا کھانے جاتا ہے۔عبدالرحمان نے ایک کوچ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک کوچ تو اس حد تک چلے جاتے تھے کہ اپنی بات نا ماننے والے کھلاڑی کو وہ ٹیم سے نکلوا دیتے تھے۔یاد رہے کہ اکتوبر 2007ئ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انضمام الحق کی قیادت میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبدالرحمان نے آخری ٹیسٹ اگست 2014ئ میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا، انہوں نے 22 ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹیں حاصل کیں اور صرف ایک وکٹ کی کمی سے وہ وکٹوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہ مکمل کر سکے۔اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے عبدالرحمان نے بتایا کہ تین سال ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد بھی ان کے نام پر غور نہیں کیا جا رہا تھا تو انہوں نے سوچا اب بہتر ہے کہ ریٹائرمنٹ لے لی جائے اور اب کسی نے موقع نہیں دینا، درحیقیت یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جو میں نے خوشی سے نہیں کیا، البتہ میں مجبور تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا

      ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت بڑا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا

      افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.