Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
    • اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
    • دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
    • محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
    • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آفریدی اور کراچی کنگز کی راہیں جدا، پی ایس ایل پلیئرز کی ریلیز کا مرحلہ مکمل

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تشکیل کیلئے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل پلیئرز کو ریلیز کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی اور کراچی کنگز کی راہیں بھی جدا ہوگئیں۔پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں میں برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان منگل کو کیا گیا۔پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پلاٹینیم اور یاسر شاہ کو ڈائمنڈ میں برقرار رکھا ہے جب کہ کرس لن، سہیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی، مستفیض الرحمن، مچل میک کلینگن اور رضا حسن کو ریلیز کردیا گیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو قلندرز کا پلیئر ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے جس کہ بعد وہ گولڈ سے سلور کیٹیگری میں آگئے ہیں۔قلندرز کی ٹیم پلیئرز ڈرافٹ میں پلاٹینیم کے 2، ڈائمنڈ کے 2، گولڈ کا ایک، سلور کا ایک اور ایمرجنگ یا ٹیلنٹ ہنٹ کیٹیگری میں 2 پلیئرز پک کرے گی۔ کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کو ریلیز کرتے ہوئے، پلاٹینیم میں کولن منرو، محمد عامر اور بابر اعظم کو رکھا ہے۔کولن انگرام کو پلیئر ایمبسیڈر مقرر کیا ہے جس کے بعد وہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم پلاٹینیم اور ڈائمنڈ میں کوئی کھلاڑی پک نہیں کرپائے گی جب کہ گولڈ میں اس کے پاس ایک پک ہے اور سلور میں کی پانچ، ایمرجنگ یا ٹیلنٹ ہنٹ کی 2 کیٹیگریز کی پک بھی وہ استعمال کرسکے گی۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ نے لیوک رونکی، شاداب خان اور فہیم اشرف کو پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے جس کے بعد پلیئرز ڈرافٹ میں اس کے پاس مزید پک نہیں ہوگی، ڈائمنڈ میں اس نے آصف علی اور محمد سمیع کو برقرار رکھا ہے۔گولڈ میں رومان ریئس، سلور میں اس نے حسین طلعت کو بطور ایمبسیڈر رکھا ہے جب کہ وقار مقصود، صاحبزادہ فرحان اور ظفر گوہر کو برقرار رکھا ہے۔اسلام آباد کے پاس پلیئرز ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کی ایک، گولڈ کی 2، سلور کی ایک جب کہ ایمرجنگ کی دو پکس موجود ہیں۔پشاور زلمی نے وہاب ریاض اور حسن علی کو پلاٹینم برقرار رکھا ہے جب کہ اس کے پاس ایک پلاٹینم پک ہے جس میں غیر ملکی پلیئر کو پک کرنا لازمی ہے۔کامران اکمل کو اس نے پلیئر ایمبسیڈر بنایا ہے جس کے بعد وہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں، ڈیرن سیمی بھی ڈائمنڈ میں ہیں جب کہ لیام ڈاوسن گولڈ میں برقرار ہے۔ پشاور زلمی کے پاس پلیئرز ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کی ایک، گولڈ کی دو، سلور کی تین جبکہ ایمرجنگ کی ایک پک موجود ہے۔ملتان سلطانز نے پلاٹینیم میں صرف شعیب ملک کو برقرار رکھا ہے، عمران طاہر اور کیرون پولارڈ کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈییٹر نے سرفراز احمد کو پلاٹینیم میں برقرار رکھا ہے، سنیل نارائن ٹریڈ کے بعد پلاٹینیم میں اس کے پاس آئے ہیں جس کے بعد اس کے پاس پلاٹینم کی ایک پک بچی ہے۔جب کہ ڈائمنڈ میں ایمبسیڈر شین واٹسن، سہیل تنویر اور محمد نواز کی برقراری کے بعد اس کیٹیگری میں کوئٹہ کے پاس کوئی پک نہیں۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا

      ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت بڑا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا

      افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.