کراچی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے سابق کپتان اور عظیم گیند باز وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کراچی کنگز کے ساتھ بطور صدر منسلک ہوئے ہیں، اس سے قبل یہ عہدہ مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی کے پاس تھا۔وسیم اکرم پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 414 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ان کی کپتانی میں پاکستان نے 1999کے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تاہم اس اہم معرکے میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔1992کے عالمی کپ کی فتح میں وسیم اکرم نے اہم ترین کردار ادا کیا تھا، فائنل میں وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم اکرم کے کوچنگ کا پیشہ بھی اختیار کیا جبکہ وہ بطور کمنٹیٹر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وسیم اکرم اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتانز سلطانز کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
- عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
- لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
- جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
- آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
- پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
- غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
- سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
- مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
- شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
- شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
- بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
- ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
- ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
- سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
- اسرائیل جانیوالا طیارہ ہائی جیک کرنیکی کوشش متحدہ عرب امارات نے دہشتگردی قرار دیدیا
- دہشت گردی کی کوئی درجہ بندی نہیں ہوتی ہر حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں مریم نواز
- محمد آصف زندہ ہیں تو بھارت نے کشمیر میں کس بے گناہ کو شہید کیا عطا تارڑ
- اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت پر غور
