بدین(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناہے کہ وہ دن دور نہیں جب اور طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے اصل نمائندے چلاسکتے ہیں، آج اس لئے اردو میں تقریر کررہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، اسلام آباد کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ انسان کی ذات کی اصل قیمت ہے اور یہی عوام ملک کے اصل مالک ہیں، پاکستان اسی عوام نے بنایا آپ نے لڑ کر نہیں بنایا۔بدین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اور طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے اصل نمائندے چلاسکتے ہیں، آپ کے ہاتھوں سے بنائے ہوئے نمائندوں سے کام نہیں چلتا، انہوں نے تو خود کام نہیں کیا تو کیا پتا کیسے کام چلے گا، یہ کبھی دفتر میں نہیں بیٹھے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کھیل کر کرکٹر بن گیا، اس سے پاکستان کا لیڈر بننا مشکل ہے، چاہے اس کی جتنی مد دکریں، مجھے سمجھ آرہی ہے کون کون کہاں کہاں مدد کررہا ہے،کاش ہمارے دور میں بھی ایسی ہماری مدد ہوتی۔سابق صدر کاکہنا تھاکہ آج بھی ہمیں موقع دیا جائے تو سب سے بہتر ہماری حکومت رہے گی اور ہماری ہی حکومت سب سے بہتر تھی، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، آج کسی گاﺅں کے بچے کو بولیں تو وہ بھی بتادے گا ہمارے دور میں کیا بچت تھی اب کتنی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ آج اس لیے اردو میں تقریر کررہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، اسلام آباد کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ انسان کی ذات کی اصل قیمت ہے اور یہی عوام ملک کے اصل مالک ہیں، پاکستان اسی عوام نے بنایا آپ نے لڑ کر نہیں بنایا۔ان کا کہنا تھاکہ سندھ اسمبلی نے ملک بنایا، سندھ کے حق پر ڈاکے ڈالنا چھوڑ دیں، ہم پورے پاکستان کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالتے، ہم جو حق ہے اس سے زیادہ دیتے ہیں، یہ ہماری جنگ جاری رہے گی۔سابق صدر نے مزید کہاکہ دوستوں کو چاہیے بے وقوف بنانا چھوڑدیں، بدین کی بھی آڈٹ ہوگی، جنہوں نے بدین کے ساتھ حرام کیا انہیں حساب دینا پڑے گا۔