تازہ تر ین

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا عظیم کارنامہ

کراچی (ویب ڈیسک)مورخہ 20 نومبر 2018 کوگیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس بمقام مینارپاکستان ,لاہورمیں منعقد ہوئی , جو کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق روئے زمین پر منعقد ہونے والا “جشنِ عید میلاد النبی ” کا سب سے بڑا انسانی اجتماع ہے , اورقدرت نے پاکستان کو یہ منفرد اعزاز بخشا ہے۔ اس “عالمی میلاد کانفرنس ” میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی علمائ و مشائخ اور عاشقانِ رسولذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ مردوں کے علاوہ خواتین بھی اس عظیم الشان اجتماع میں کثیر تعداد میں مذہبی جوش و جذبے سے شریک ہوتی ہیں , جہاں خواتین کے لیے اسلامی روایات کی روشنی میں پردے کا بھی خاص اہتمام ہوتا ہے۔ “تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ” جو کہ ایک مذہبی ادارہ ہے , گزشتہ 35برس سے اس عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل کررہا ہے۔ گزشتہ 35 برسوں سے سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس عظیم الشان اور پروقار تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہیں۔ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا شمار عالمِ اسلام اور پاکستان کے معروف مذہبی اسکالرز میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے ایک نامور قانون دان بھی ہیں۔ آپ کئی برس تک پنجاب یونیورسٹی , لاہور میں بطور اسلامک لاءپروفیسر کے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایک نامور عالم دین اور ماہر قانون دان کی حثیت سے آپ کو بیک وقت اسلامک نالج اور قوانین پر خاطرِ خواہ عبور حاصل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کم وبیش ایک ہزارکتب کے مصنف بھی ہیں۔ آپ مذہب , فلسفہ , قانون , معیشت , سائنس اور امور سیاست سمیت متعدد موضوعات پر کتب تحریر کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری “قرآنِ مجید ” کا آسان اردو ترجمہ ” عرفان القرآن ” کے نام سے کرچکے ہیں۔ آپ کو ایک مجموعہ احادیث ” منہاج السوی ” مرتب کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ آپ”سیرت الرسول ?“ کی بارہ مستند جلدوں کے بھی مصنف ہیں۔ ۔مگر رواں برس گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ایک عظیم مجموعہ کتب ” قرآنی انسائیکلوپیڈیا ” کی آٹھ جلدوں سے جب متعارف کروایا تووہ لمحات بہت بیش قیمت تھے۔قرآنی انسائیکلوپیڈیا (مجموعہ مضامین قرآن) از ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی 3دسمبر کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی۔8 جلدوں پر مشتمل قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا میں 5 ہزار موضوعات کا اِحاطہ کیا گیا ہے۔جلد اَوّل کے ابتدائی 400 صفحات صرف موضوعات کی فہرست پر مشتمل ہیں۔قرآنی انسائیکلو پیڈیا کیا ہے؟؟امت مسلمہ کو مبارک ہو خواہ کوئی کسی بھی جماعت کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہے اس کے لیے یہ عظیم کتاب قرآنی انسائیکلو پیڈیا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 50 سال کے مطالعہ اور محنت کا نتیجہ ہے اور یہ امت مسلمہ کی آنے والی نسلوں کے لیے بھی بہت عظیم تحفہ ہے جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا . رواں برس ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس 35ویں عظیم الشان “عالمی میلاد کانفرنس ” سے حسبِ روایت ” جشنِ میلاد النبی ” کی مناسبت سے مدلل خطاب بھی کیا۔ یہ ایک ایسا خطاب تھا جس کا مخاطب پورا عالم اسلام تھا ,کوئی بھی مسلمان خواہ وہ کسی بھی مسلک , جماعت , یا فرقے سے تعلق رکھتا ہو , ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سب کو بخوبی مخاطب کیا۔ آپ نے یہ پیغام دیا کہ اسلام میں فرقہ پرستی اور گروہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ ہم سب ایک اللہ , ایک رسول ? اور ایک کتاب قرآن مجید کے ماننے والے ہیں۔ اور یہ کہ اسلام محبت کا , امن کا , مساوات کا , رواداری کا اور باہمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اور یہ کہ اسلام میں شدت پسندی , فرقہ واریت اور گروہی منافرت کی کوئی جگہ نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام کا پیغامِ امن ” منہاج القرآن انٹرنیشنل ” کے پلیٹ فارم سے دنیا کے طول وعرض میں گزشتہ کئی برس سے پہنچا رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے آپ سال کا بیشتر حصہ تبلیغ و ترویج دین کی غرض سے بیرون ممالک دوروں میں گزارتے ہیں۔ آپ کی مخلصانہ کاوشوں سے کئی غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ 9/11کے بعد آپ نے ” دہشتگردی ” کے خلاف ایک معروف فتویٰ “دہشتگردی اورفتنہ خوارج کا مبسوط تاریخی فتویٰ ” شائع ہو چکا ہے۔ امت مسلمہ اور پاکستان کے مسلمانوں کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ” منہاج القرآن انٹرنیشنل ” کی خدمات یقیناً تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain