تازہ تر ین

300 ارب کی منی لانڈرنگ ، زرداری بھی پھنس گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود نے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے کا لا دھن سفید کیا۔اسلم مسعود نے بتا یا کہ آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کرنے والے ایجنٹوں کا نیٹ ورک پھیلا رکھا تھااور ان کی سرپرستی میں لینڈ مافیا، بروکرز اور سرمایہ کاروں کے گٹھ جوڑ سے منی لانڈرنگ نیٹ ورک بنا۔نجی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو دئیے جانے والے اعترافی بیان میں اسلم مسعود نے منی لانڈرنگ ایجنٹس کے ناموں سے بھی پردہ اٹھایا۔ منی لانڈرنگ نیٹ ورک 600 کے لگ بھگ شخصیات پر مشتمل ہے۔ 137 شخصیات کا تعلق مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے ہے۔ حوالہ ایجنٹس کے ذریعہ کالا دھن سفید کرنے والوں میں 248 پراپرٹی ڈیلرز بھی شامل ہیں۔اسلم مسعود نے انکشاف کیا کہ 82 افراد کا تعلق سٹاک مارکیٹ سے ہے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain