تازہ تر ین

سابق صدر آصف علی زرداری کو اعلیٰ نسل کے گھوڑے کا تحفہ

سکھر(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز سکھر میں جلسے کے بعد رات کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی رہائش گاہ پر قیام کیا تھا۔ آصف علی زرداری کی مہمان داری کرتے ہوئے اسلام الدین شیخ نے انہیں اعلیٰ نسل کا سیاہ گھوڑا بطور تحفہ دیا۔ سابق صدر اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کا شوق رکھتے ہیں اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گوڑھے پر ہاتھ بھی پھیر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain