تازہ تر ین

رجنی کی ”ٹو پوائنٹ زیرو“ کی 4 روز میں 400کروڑ سے زائد کمائی

لاہور(شوبز ڈیسک) بھارتی میگاسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم”2.0ٹو پوائنٹ زیرو“ کی باکس آفس پر حکمرانی برقرار‘فلم نے دنیا بھر کے سنیماﺅں سے ابتدائی چار روز کے دوران 400کروڑ سے زائد کما لئے ۔ پاکستانی سرکٹ میں پہلے ویک اینڈ پر ساڑھے تین کروڑ کا شانداربزنس‘ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنائی گئی بالی وڈ کی ہیوی بجٹ سائنس فکشن فلم نے دنیا بھر کے ساتھ پاکستانی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔ 29 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے گذشتہ روز کراچی کے کیپری سمیت لاہور اور اسلام آباد کے کئی سنیماﺅں میں سارے شوز ہاﺅس فل رہے جبکہ شائقین نے شاندار سپیشل ایفیکٹس سے بھرپور اس فلم سے خوب لطف اٹھایا۔مجموعی رپورٹس کے مطابق فلم نے ہالی وڈ فلم ”فنٹاسٹک بیسٹ “کو بھی بزنس میں مات دےدی ہے فلم میں رجنی کانت نے شہرہ آفاق سائنسدان اور روبوٹ چھٹی کا ڈبل کردار ادا کیا ہے جبکہ اکشے کمارنے ولن کے منفرد کردار میں جلوہ گرہوئے ہیں ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق فلم بھارتی سنیما کا نیا تشخص اور پروڈکشن کا معیاری انداز پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain