تازہ تر ین

بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کو میگھا الوداع کہنے واہگہ بارڈر جا پہنچیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی گلوکار وریندر سنگھ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وریندر سنگھ چندروز قبل اداکارہ میگھا کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے تھے جن کے ساتھ انہوں نے اپنے گانے بارڈرپارکی وڈیو لاہور اور ننکانہ صاحب کے مختلف مقامات پر بنائی ۔یہ گانا میگھا اور وریندرسنگھ نے گایا ہے جس کی وڈیو جلد ہی ایک بڑی تقریب کے دوران ریلیز کی جائے گی۔وریندرسنگھ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت ر وانہ ہوگئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وریندرسنگھ نے کہا کہ وہ پاکستان سے اتنی محبت ساتھ لے کر جارہے ہیں جس کا بیان وہ الفاظ میں نہیں کرسکتے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ پاکستان میں اتنا پیار ملے گا۔انہوں نے خصوصی طور پر میگھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب انہی کی وجہ سے ممکن ہوا ۔میگھا کا کہنا تھا کہ میں تمام میڈیا فرینڈز کی بے حدشکرگزار ہوں جنہوں نے لمحہ بہ لمحہ میراساتھ دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain