تازہ تر ین

ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک نہیں سنبھال سکتے: آصف زرداری

ٹنڈوالہیار (ویب ڈیسک ) سابق صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک نہیں سنبھال سکتے۔ٹنڈوالہیار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مرغی خریدیں اور اس کے انڈے بیچ کر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے، ہم پہلے ہی کہا تھا یہ ملک نہیں سنبھال سکتے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ شقوں کا بہانہ بناکر دوبارہ ون یونٹ کی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ون یونٹ کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی، ہماری اور ان کی سوچ میں فرق ہے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے شوگر ملوں کوسیل کررکھا ہے، نقصان ہوگا تو برداشت کرنا پڑے گا لیکن افسوس ہے کہ نقصان غریب کا ہورہا ہے، :یہ ہماری ہمت آزمائیں ہم ان کے ظلم آزمائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain