Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لوئی وٹون کے خصوصی ٹرنک میں پہنچے گی
    • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں چلا گیا،2026 کا اختتام 139 ملین ڈالر کے خسارے پر ہوا۔
    • پاکستانی روپے کی زائد قدر برآمدات کی ترقی کو متاثر کر رہی ہے۔
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
    • امریکا ایران کشیدگی سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی خدشات بڑھ گئے
    • ٹرمپ کا دعویٰ، امریکا ایران میں بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے
    • چین نے ٹرمپ کے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیے
    • ٹرمپ کا تقریر نہ دکھانے والے نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
    • تازہ امریکی حملوں کے بعد جنوبی ایران میں بجلی کی بندش
    • امریکا۔ایران کشیدگی: ٹرمپ کی سفارت کاری کی پیشکش، خلیجی ممالک پر نئے حملے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینو سپر فوڈ کیوں ہے؟

    By Daily Khabrainدسمبر 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( ویب ڈیسک )کہا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں ملتا ہے اور یہ ایسا غلط بھی نہیں۔مالٹے کی اس قسم کا ذائقہ لوگوں کے دلوں کو خوب بھاتا ہے جب ہی تو ہر سال یہ اس موسم میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے جبکہ برآمد بھی کیا جاتا ہے۔کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزائ سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔یہاں ذیل میں اس کے فوائد بتائے جارہے ہیں۔

    نظام ہاضمہ بہتر کرے
    اس پھل کی چند بہترین خوبیوں میں سے ایک معدے میں اس کا آسانی سے جذب ہونا اور نظام ہاضمہ پر دباﺅ ڈالے بغیر اسے بہتر بنانا ہے، اگر معدہ کمزور ہے یا بدہضمی کا مسئلہ ہے تو ناشتے میں اس پھل کو کھائیں، دن میں دو بار کھانا موثر نتائج میں مدد دے گا۔

    معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن دور کرے
    اگر آپ اکثر کھانے کے بعد معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن کو مھسوس کرتے ہیں، تو اس موسم میں کینو آپ کے لیے بہترین علاج ہے۔ یہ پھل معدنیاتی نمک سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے جبکہ اسے روز کھانا سینے میں جلن کے مسئلے کو بھی دور رکھتا ہے۔

    بڑھاپا دور رکھے
    کینو میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کے لیے انتہائی موثر ہے۔ کینو کھائیں یا اس کا رس پینا عادت بنانا جھریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود منرلز میٹابولزم کو ہی بہتر نہیں کرتا بلکہ ہموار اور جگمگاتی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

    جسمانی توانائی بڑھائے
    کینو کو اس موسم میں کھانا عادت بنانا جسمانی توانائی کو بڑھانے بھی مدد دیتا ہے، کاربوہائیڈریٹس اور گلوکوز، شکر اور دیگر اجزائ سے بھرپور یہ پھل جسمانی توانائی کے لیے چند بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔

    کولیسٹرول لیول متوازن کرے
    کینو جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح اور اثرات کو کم کرکے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے، یعنی روز اسے کھانا کولیسٹرول کم کرتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    جلد اور بالوں کے لیے مفید
    وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ ایک پروٹین کولیگن کی مقدار مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔ کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : بالوں کو جلد گھنا کرنا چاہتے ہیں؟

    دماغی افعال بہتر بنائے
    کینو میں موجود مختلف اجزائ جیسے پوٹاشیم، وٹامن بی 9 اور اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کے لیے فائدہ مند مانے جاتے ہیں؛ پوٹاشیم دماغ کی جانب دورانِ خون بڑھانے اور اعصابی سرگرمیاں بڑھانے کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنے کے لیے ضروری ہے، وٹامن بی 9 عمر بڑھنے سے آنے والی دماغی تنزلی کی روک تھام کرکے الزائمر امراض سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ کینو میں موجود وٹامن بی 6 متلی اور ڈپریشن سے بچاتا ہے۔

    حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند
    اس میں موجود بی وٹامنز اور فولک ایسڈ دوران حمل فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

    خون کی شریانوں کی صحت کے لیے معاون
    وٹامن بی 6، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ پوٹاشیم سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، ان میں خون کی شریانوں کے مسائل جیسے امراض قلب یا فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

    معدے کو مضبوط بنائے
    کینو، فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، فائبر معدے کی صحت کے لیے بہت ضروری جز ہے جو کہ قبض، بدہضمی اور دیگر مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : فائبر سے بھرپور غذائیں امراض سے پاک زندگی کی کنجی

    بلڈ پریشر کو صحت مند رکھے
    اس پھل میں موجود پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح خون کی شریانوں کو پھیلاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔

    موسمی امراض سے لڑے
    اس پھل میں موجود وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتا ہے جو کہ موسمی بیماریوں یا انفیکشن وغیرہ کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کینسر کا باعث بننے والے فری ریڈیکلز کو بھی کم کرتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.