تازہ تر ین

پریا پرکاش نے بھارتی حسیناوں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے لیے بالی ووڈ کی راہ ہموار کردی۔آنکھوں سے اشارے کرنے اور پرکشش اداو¿ں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو ا±ن کی ویڈیو کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔چند سیکنڈ کی ویڈیو کی وجہ سے پہچانی جانے والی پریا پرکاش نے اب بالی ووڈ اداکاراو¿ں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے پریا پرکاش واریئر کو نئی آنے والی فلم ’تخت‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔کرن جوہر کی جانب سے پریا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ پریا کے خواب کو پایہ? تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے کیوں کہ پریا پرکاش نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔
حال ہی میں پریا پرکاش نے وکی کوشل کے ساتھ ویڈیو بھی بنائی جس میں اداکار کو پریا کی شہرت کا سبب بننے والے انداز کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain