تازہ تر ین

شہباز نے زرداری کو اچھے طریقے سے گھسیٹا : مبارکباد : جہانگیر ترین کا طنز

اسلام آباد (اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو کسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے اسپییکراسد قیصرکی ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے اپوزیشن کے پارلیمنٹ میں رویے پربرہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ اپوزیشن والے عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں اور شورشرابے اور ایوان سے واک آﺅٹ کے علاوہ انہیں کوئی غرض نہیں وہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے حکومت پر دباﺅ بڑھانا چاہتے مگر احتساب پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ پارلیمنٹ کوکسی کی کرپشن چھپانے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہرسال پارلیمنٹ پرٹیکس دہندگان کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آﺅٹ ظاہرکرتا ہے انہیں صرف یہی کام آتا ہے، اپوزیشن کی جانب سے واک آٹ دبا کے حربے ہیں تاکہ این آراو لیا جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے لیکن اپوزیشن دبابڑھا کرنیب میں کرپشن کیسزمیں احتساب سے بچنا چاہتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آﺅٹ ظاہر کرتا ہے انہیں صرف یہی کام آتا ہے اپوزیشن کی جانب سے واک آﺅٹ دباﺅ کے حربے ہیں تاکہ این آر او لیا جاسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز پی ٹی آئی نے نہیں بنائے لیکن اپوزیشن دباﺅ بڑھا کر نیب میں کرپشن کیسز میں احتساب سے بچنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی ہے ، جس کے دوران پاک امریکا تعلقات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔کیمرون منٹر نے دورانِ ملاقات وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خطے کا اور امریکی سلامتی کی ترجیحات کے حوالے سے اہم ملک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں سماجی اور معاشرتی ترقی کے لیے اہم اقدامات لا رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک ایجنڈا خطے کی سلامتی کے ماحول کے لیے ضروری ہے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر سے یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ 2019 میں بھی شوکت خانم اسپتال میں غریب کینسر کے مریضوں کی جان بچانے کے مشن میں عوام کا تعاون ملے گا، 2018 کے مالی اہداف حاصل کرنے پر ذاتی طور پر سب کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا شوکت خانم اسپتال کے لئے 2019 کا ٹارگٹ13 بلین روپے ہے، اس میں سے آدھا آپ کے عطیات سے پورا ہوگا، امید ہے غریب کینسر مریضوں کی جان بچانے کے مشن میں تعاون ملےگا، ایسےغریب مریض جوخود سے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزرتےسالوں میں انسانیت اوراچھائی پرمیرےیقین میں اضافہ ہوا، شوکت خانم اسپتال آپ کی فیاضی اوراچھائی کازندہ خراج تحسین ہے، 2018 کے مالی اہداف حاصل کرنے پر ذاتی طور پر سب کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج اسمبلی سے شور اٹھ رہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے، اس کا اصل مقصد احتساب سے بچنے کیلئے دباو¿ ڈالنا ہے، الزامات کا جواب دینا سیاسی لیڈرشپ کا فرض ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہیں۔ معاشرہ تب ترقی کرتا ہے جب قانون کی عملداری اور یکساں اطلاق ہو۔ اسمبلی میں شور کی اصل وجہ احتساب سے بچنے کے لیے دباو¿ ڈالنا ہے۔ ڈکٹیٹرشپ کے برعکس جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، الزامات کا جواب دینا سیاسی لیڈر پر فرض ہو جاتا ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا نے ملاقات کی اور قومی نوعیت خصوصاً بلوچستان کی ترقی اور مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نئے پاکستان کا تصور دیا۔ ریاست مدینہ کی بات کا مطلب ریاست مدینہ کی بنیاد کے اصولوں کی بات ہے کیونکہ قانون کی عملداری اور یکساں اطلاق سے ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ ریاست مدینہ سے مراد وہ سنہری اصول ہیں جن کے باعث مسلمانوں نے دنیا کی امامت کی۔ طاقتور کے لئے دوسرا اور کمزور کے لئے کوئی اور قانون ہونے سے قومیں تباہ ہوئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ قیام پاکستان کے ویژن پر نہ چلنا ہے۔ ماضی میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے بلوچستان کی پرواہ ہی نہیں کی۔ بلوچستان کی معدنی دولت پورے پاکستان کو اٹھا سکتی ہے۔ سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جبکہ بلوچستان میں پینے کے پانی کی کمی کے مسئلے کے حل کے لئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نوکریوں میں بلوچستان کے کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ نئے بلدیاتی نظام سے لوگوں کو بااختیار بنا کر ترقیاتی فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال، بلوچستان حکومت اور پاکستان آرمی کے اشتراک سے کوئٹہ میں کینسر کے علاج کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے بےنظیربھٹو شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرصحت عامرکیانی، معاون خصوصی افتخاردرانی، سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیرصحت نے وزیر اعظم کو اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان نے بےنظیر اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اسپتال میں عوام کو میسرعلاج معالجے کے معیار کا بھی جائزہ لیا.اس موقع پر وزیراعظم نے اسپتال میں صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا، وزیراعظم زچہ بچہ وارڈ سمیت اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے.وزیر اعظم عمران خان نے زیرعلاج مریضوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا، انھوں نے اسپتال میں تیمارداری کے لئے موجود مریضوں کے اہل خانہ سے بھی گفتگو کی.اس موقع پر انھوں نے اسپتال کو جدت سے آراستہ کرنے اور مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، ساتھ ہی امراض کی تشخیص وعلاج، انتہائی نگہداشت شعبے کومزید سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔ اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ شہباز شریف نے آج بہادری سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن رہنماوں کی خصوصی ملاقات پر طنزیہ ٹویٹ کیا۔ عمران خان کے الفاظ سچ ہوئے، دونوں کرپشن بچانے کے لیے ساتھ ہیں۔ جہانگیر ترین نے اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا آج خادم اعلی نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہے اس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے، انھوں نے لکھا عمران خان کے الفاظ ایک بار پھر سچ ہوئے کہ یہ دونوں پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے ہمیشہ ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain