تازہ تر ین

آرٹ فلمیں پسند،آئٹم سونگ کی تعریف سمجھ نہیں آتی:صبا قمر

کراچی (شوبزڈیسک)ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ہندی میڈیم میں کام کرکے احساس ہوا تھا کہ پروفیشنل ازم کیا ہوتا ہے جس کا صلہ فلم فیئر ایوارڈ میں سری دیوی و دیگر فنکاروں کے مدمقابل نامزدگی کی صورت میں ملا۔آئٹم سونگ کی تعریف سمجھ نہیں آتی۔اگر مطلب بھرتی کے گانے سے ہے تو ایسا بالکل نہیں،سین کے مطابق ڈانس نمبر ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر آرٹ فلمیں پسند کرتی ہوں اور آرٹ فلموں میں عرفان خان کے ساتھ کام کرکے مسرت ہوگی۔ ان کے ساتھ پہلی ہندی فلم مکمل کراکے جو تجربہ ہوا اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر احسا س ہوا عرفان خان ایک بڑے اداکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فینز کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم میں بھی پسند کیا۔ میری اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کے لئے سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھیں۔
ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینا وقت کا تقاضا ہے۔ ہمیں اپنی فلموں کو ترجیح دینا ہوگی۔جن بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکار کام کررہے ہیں ان کو بھی ترجیح دیں۔جس سے ملکی سینما انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain