تازہ تر ین

ابھی تک بابرکی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی،مکی

جوہانسبرگ(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابر اعظم کو بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ہم نے نوجوان بلے باز کی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی۔ہیڈکوچ نے جنوبی افریقا کے خلاف بولرز کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم کے علاوہ کسی بھی بولر نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، ہم نے اپنے پلان پر عمل نہیں کیا اور شارٹ پچ گیندوں پر 64 رنز دیئے اور ہماری بولنگ کا آخری اوور سب سے گندا گیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایک ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہمیشہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر اعتماد رہا ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ دو سال پہلے جب میں نے بابراعظم کو نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھا تو کہا تھا کہ نوجوان بلے باز ویرات کوہلی کی طرح بہت آگے جائے گا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک بابراعظم کی بہترین پرفارمنس نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک نوجوان کھلاڑی سے ایک تجربہ کار بلے باز میں تبدیل ہو چکا ہے اور وہ بہت مضبوط اور فٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا مجھے پورا یقین ہے کہ بابراعظم بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں دنیا کے 5 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو جائے گا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابراعظم اعظم دن بدن بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنے اوپر ایشیا سے باہر اچھا پرفارم نہ کرنے سے متعلق اٹھنے والے سوالات کو ختم کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain