تازہ تر ین

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف حاصل کرلیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان کے تحت وفاق کیلئے مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں تاہم صوبوں سے متعلق کچھ اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔حکومت نے ایف اے ٹی ایف کیلیے فنکشنل اسٹریٹجی تیار کرلی ہے جو 17فروری سے پیرس میں شروع ہونیوالے مذاکرات میں پیش کی جائے گی۔پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے ساتھ مذاکرات کیلیے وفاقی سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد کل(ہفتہ) پیرس روانہ ہوگا۔وفد میں ایف آئی اے ،نیکٹا اور ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہیں البتہ وفد میں صوبوں کا کوئی نمائندہ شامل نہیں۔ مذاکرات میں پاکستانی ٹیم منی لاڈرنگ کے خاتمے کیلئے اُٹھائے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دے گی۔پہلے مرحلے میں 15فروری سے ملک بھر میں 40 ہزار روپے مالیت کے نئے انعامی بونڈز کا اجرا روک دیا ہے ،دوسرے مرحلے میں 40ہزار اور 25ہزار روپے مالیت والے انعامی بونڈز ختم کرکے صارفین سے واپس لیے جائیں گے اور انکی جگہ رجسٹرڈ سرٹیفکیٹس و بونڈز جاری کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain