ؒلاہور (ویب ڈیسک ) ادرک کی دو اقسام ہیں :ایک ریشے دار جو زیادہ پیدا ہوتی ہے اور دوسری بغیر ریشے کی جو کم پیدا ہوتی ہے۔
خشک ہونے پر یہ سونٹھ بن جاتی ہے۔
ادرک ایک خوشبو دار جڑ ہے۔اسے مختلف سبزیوں ،والوں اور گوشت کے پکوانوں میں ڈالا جاتا ہے ،
تاکہ اس سے بہترین مسالا تیار ہو اور کھانا لذیذ بنے ،خاص طور پر اسے ایسی سبزیوں میں ڈالنا ضروری ہے ،جو بادی ہوتی ہیں ،مثلاً آلو،گوبھی وغیرہ۔
ادرک کے فائدے
معدے کے جملہ امراض میں ادرک بہت مفید ہے۔یہ دست آور بھی ہے اور قبض بھی کرتی ہے۔
جن افراد کو متلی ،قے ،بدہضمی ،یرقان یا بواسیر کی شکایت ہو ،انھیں چاہیے کہ وہ تازہ پسی ہوئی ادرک میں ایک چمچہ پانی ،ایک چمچہ لیموں کا رس، ایک چمچہ پودینے کا رس اور ایک چمچہ شہد ملا کر دن میں تین بار کھائیں ،فائدہ ہو گا۔
ادرک،ریاح کی شکایت کو دور کرتی ہے۔
بھوک کم لگنے کی صورت میں بھی ادرک مفید ہے۔پیٹ کا درد اور ا±پھارے سے نجات کے لیے بھی ادرک کھائی جا سکتی ہے۔ہاضمہ درست رکھنے کے لیے کھانے کے بعد ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چبانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ادرک سے زبان کا میل ا±تر جاتا ہے اور منھ کے جراثیم بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
ادرک قدرتی طور پر مانع تکسید(ANTIOXIDANT) ہے،سردی میں سینے کی جکڑن ،نزلہ زکام ،کھانسی اور بخار ختم کرتی ہے۔
ادرک کی چائے سر کے درد،آدھے سر کے درد اور بخار کی شدت کو کم کرتی ہے۔اگر جگر کی خرابی کے باعث پیٹ میں پانی بھر جائے تو مریض کو ادرک کا پانی پلائیں ،یہ پانی پیشاب آور ہوتا ہے اور پیٹ کا سارا پانی خارج کر دیتا ہے۔
ادرک انتڑیوں کی سوزش کو ختم کرتی اور جلد کو خوب صورت بناتی ہے۔یہ کولیسٹرول میں فائدہ مند ہے۔
بلغم خارج کرتی ہے۔
جگر کو تقویت دیتی ہے۔دماغی امراض میں مفید ہے۔ادرک گردے اور مثانے کو طاقت دیتی ہے۔اس میں شامل میگنیز ےئم اور زنک (جست )ہمارے خون کی گردش کو معمول پر رکھتی ہیں ،اسی لیے سر کا درد دور کرنے میں مدد گار ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ادرک سرطان کی رفتار کو س±ست کر دیتی ہے۔اسے کھانے سے گھبراہٹ اور بے چینی ختم ہو جاتی ہے۔کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کو د±ور کرتی ہے۔
ادرک جسم کی بافتوں (ٹشوز) کو فعال رکھتی ہے۔قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔دمے کے مرض میں مفید ہے۔ادرک وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔
جن افراد کے منھ سے ب±و آتی ہو ،وہ ادرک چبائیں ،ب±و سے چھٹکارا مل جائے گا۔عورتوں کے مخصوص ایام میں ادرک دردوں کو کم کرتی ہے۔خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھتی ہے ،لہٰذا یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سود مند ہے۔اگر روزانہ صبح تھوڑی سی ادرک اور پودینہ پانی میں جوش دے کر چھان کر پی لیں تو ریاح کی شکایت جاتی رہتی ہے۔
ادرک ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں اور ایسے افراد جو خون پتلا کرنے والی ادویہ کھاتے ہوں ،انھیں چاہیے کہ وہ اپنے معالج کے مشورے سے ادرک کھائیں۔