اسلام آباد: (ویب ڈیسک)اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ پاکستان پر میزائل حملے میں ناکامی کے بعد بھارت کراچی اور بہاولپور میں بڑے دہشت گرد حملے کراسکتا ہے ۔ نجی ٹی وی کے میزبان اور سینئر صحافی حامد میر کے مطابق اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ ’پاکستان اور بھارت کی حکومت کے درمیان اس وقت براہِ راست کوئی رابطہ نہیں‘۔حامد میر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ’اس تمام تر صورتحال کے باوجود پاکستان اور بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیز کے درمیان رابطہ برقرار ہے اور یہ رابطہ 27 اور 28 فروری کی رات کو بھی ہوا تھا‘۔سینئر صحافی نے کہا کہ ’انہیں اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ بھارت نے راجستھان کے ائیربیس سے پاکستان میں 6،7 جگہ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، پاکستان کو اس منصوبے کا پتا چل گیا تھا کہ اس منصوبے میں اسرائیل بھارت کی مدد کررہا ہے اور یہ ان دونوں کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ’پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس حملے کا قبل از وقت پتا چلا جس پر ایجنسیز نے بھارتی ایجنسیز کو خبردار کیا کہ ہمیں آپ کے منصوبے کا پتا چل گیا ہے اس لیے اگر آپ حملہ کریں گے تو ہم بھی تیار بیٹھے ہیں، ا?پ کے حملے کی جو شدت ہوگی تو ہمارا حملہ اس سے تین گنا زیادہ ہوگا‘۔حامد میر نے مزید بتایا کہ ’حکومتی ذمہ دار کے مطابق اطلاعات ہیں کہ بھارت کی طرف سے ایک میزائل حملے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا یہ منصوبہ ناکام کرنے کے لیے پاکستان کی طرف سے کچھ تیسرے ممالک کی طرف سے بھارت کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے‘۔