لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل روانہ ہو گئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے درخواست دی گئی تھی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹو کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دےدی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت روانہ ہو گئے،چیئرمین پیپلزپارٹی کے ساتھ قمرزمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر، جمیل سومرو اور حسن مرتضی بھی نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سابق وزیراعظم کی عیادت کریں گے اور سیاسی صورتحال بھی زیربحث ا?نے کا امکان ہے۔