راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو (سی او ڈی) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی او ڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سی او ڈی میں اسپیشلائزڈ ہتھیاروں کی وسیع رینج اور فوجی ملبوسات ہوتے ہیں، جنرل قمرجاوید باجوہ نے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور پرانے اسلحے کو قابل استعمال بنانے پر سی او ڈی کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سی او ڈی نے پرانے اور متروک سامان کو قابل استعمال بنایا۔