لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار عبدالباسط نے کہا ہے کہ دعا ہے ڈالر کی قیمت واپس نیچے چلی جائے لیکن حالات بہت خوفناک نظر آ رہے ہیں پچھلی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے نیچے رکھا تھا۔ کہیں ایسا نہ ہو ڈالر اور اوپر چلا جائے۔پاکستان میں سیاسی صورتحال بھی خراب ہے۔چینل فائیوکے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا محض تفریح کے لئے بھی لوگ مہنگے ریسٹورنٹس میںجاتے ہیں حالانکہ اسلام سادگی کا درس دیتا ہے غریب کے پاس کھانے کو روٹی نہیں۔کالم نگار میاں سیف الرحمن نے کہا کہ ریاست اپنی مداخلت سے پیچھے نہیں رہ سکتی ڈالر کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ ڈالر کی بنیاد پر دنیا میں معیشتیں ڈوب بھی جاتی ہیں۔ڈالر کو نیچے لانا اب اتنا آسان نہیں۔ مارکیٹ سے کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا چاہئے۔ مہنگے ریسٹورنٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا لوگ سیکھنے کو تیارنہیں اسلام ازتکاز دولت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ہوٹلوں میں جو ہو رہا ہے وہ بھی نمودونمائش ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شہباز شریف انٹرنیشنل لابی کے بندے ہیں۔ کالم نگارشاہد بھٹی نے کہا کہ ڈالر غریب کے پاس تو نہیں ہوتا لگتا ہے ڈالرسازش کے تحت اوپر جا رہا ہے۔ اس وقت سب سے بڑا ایشو معیشت اور مہنگائی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے رمضان کو چسکوں کا مہینہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈیل لینے کی کوشش میں ہیں میرے خیال میں شہباز شریف باہر بییٹھ کر انٹرنیشنل لابی سے ڈیل کے لئے قائل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ہماری حکومت بھی ڈبل مائنڈڈ ہے۔ میرا تجربہ کہتا ہے نواز شریف کو ڈیل مل جائے تو ڈالر ٹھیک ہو جائے۔ تحریک چلانا بلاول یازرداری کے بس کی بات نہیں۔کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر اڑاان پکڑ رہا ہے جس سے انٹر بینک میں معیشت کو بڑا جھٹکا لگا۔ 666ڈالر قرضہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں گلبرگ کے ریسٹورنٹس 2500سے 5000کا ٹیکہ فی کس روزے داروں کولگا رہے ہیں۔ روزے تو انسان کو سادگی کا سبق دیتے ہیں لیکن یہاں دولت کا بے جا اسراف ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا سنا ہے شہباز شریف چاہتے ہیں پیسے دے کرجان چھوٹ جائے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2019/05/kalam-nigar.jpg)